Headlines
Loading...


(مسئلہ) زوال کے وقت قضا نماز پڑھنا اور تلاوت کا سجدہ کرنا کیسا ہے؟

(جواب) ضحوۂ کبری یعنی نصف النہار شرعی سے لے کرسورج ڈھلنے تک قضا نماز وسجدہ تلاوت منعقد نہیں ہوتے في الهندية (٥٢/١) ثلاث ساعات لا تجوز فيها المكتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة إذا طلعت الشمس حتى ترتفع وعند الانتصاف إلى أن تزول وعند احمرارها إلى أن يغيب إلا عصر يومه ذلك فإنه يجوز أداؤه عند الغروب هكذا في فتاوى قاضي خان یعنی تین اوقات ایسے ہیں جن میں فرض نماز جنازے کی نماز اور سجدہ تلاوت جائز نہیں سورج طلوع ہونے سے لے کر بلند ہونے تک سورج کے عین سر پر ہونے (زوال) سے لے کر جھکنے تک سورج کے سرخ ہونے سے لے کر مکمل غروب ہونے تک والله تعالى أعلم

كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ