Headlines
Loading...
بغیر وضو کے نماز ادا کرنا کیسا ہے

بغیر وضو کے نماز ادا کرنا کیسا ہے


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

*سوال* بغیر وضو کے امامت کرنا کیسا ہے اس پر کیا حکم شرع ہے جواب عنایت فرمائیں۔؟
*المستفتی* محمد شکیل عالم

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ

          *الجواب بعون الملک الوھاب
* امام اگر وضو کرنا بھول گیا اور نماز پڑھادی تو کسی کی نماز نہ ہوئی کیونکہ نمازکےلئے طہارت شرط ہے کہ بغیر طہارت کے نماز نہیں ہوسکتی کیونکہ طہارت یعنی وضو نماز کی کنجی ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے *عن جابر قال قال رسول الله صلى الله تعالی عليه و سلم مفتاح الجنّة الصلٰوة ومفتاح الصلٰوة الطھور ۔رواہ احمد*
*ترجمہ* حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ھیں کہ رسول اللہﷺ نےفرمایا کہ جنت کی کنجی نمازھے اور نمازکی کنجی طہارت ( وضو) ھے. *(مشکواة شریف مترجم جلداول باب مایوجب الوضوٓءصفحہ ٨١ ؛ ٨٠)*
اور بخاری شریف میں ہے عن ابی ھریرة قال قال رسول صلى الله تعالی عليه و سلم لا تقبل صلوٰة من احدث حتی یتوضاء۔ رواہ بخاری
ترجمہ حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ھیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بے وضو کی نماز قبول نہیں ھوتی جب تک کہ وضو کرکے نمازنہ اداکرے.
نیز مسلم شریف میں ہے عن ابن عمرقال قال رسول الله صلى الله تعالی عليه و سلم لاتقبل صلوٰة بغیر طھور ۔رواہ مسلم
ترجمہ حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالی عنھماروایت کرتے ھیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا بغیر وضو کے نمازقبول نہیں ھوتی ۔
ان احادیث طیبہ سے ثابت ہے کہ بغیر طہارت (وضو) کے نماز نہیں ہوسکتی اور جب نماز نہیں ہوسکتی تو امامت کیونکہ جائز ہوگی.
اور اگر امام نے جان بوجھ کر بغیر وضو کے نماز پڑھائی کہ نماز کے لئے وضو ضروری نہیں یا نماز کوئی ایسی عبادت نہیں جس کے لئے وضو کی جائے تو یہ کفر ہے. 
(کتب فقہ وفتاوی)
ور اگر گناہ سمجھتے ہوئے بغیر وضو جان کر نماز پڑھایا تو گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا اس امام پر لازم ہے کہ صدق دل سے توبہ کرے اور دوبارہ اس طرح غلطی نہ کرنے کا عہد کرے اور اگر یہ بات عام ہوچکی ہو تو اعلانیہ توبہ کرے.
 وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
🌷کتبه 🌷

العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ

٢١ ربیع النور ١٤٤١ھ
١٩ نومبر ٢٠١٩ ء

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ