میت کے پیٹ پر پتھر رکھنا کیسا ہے

     السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

          📜ســـــــــــــوال👇

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کے پیٹ میں ڈھیلے رکھنا کیسا ہے زید کا ماننا ہے کہ رکھنا درست نہیں ہے اور بکر کا کہنا ہے کہ رکھنا درست ہے تو برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام

     سائل. محمد وارث احمد پنجاب

      وعلیکم السلام ورحمةالله وبرکاته

      📚الجـــــوابــــــــــــــــــ' 👇

 : میت کے پیٹ پر ڈھیلا یا لوہا یا گیلی مٹی یا کوئی بھاری چیز رکھنا جائز ہے تاکہ پیٹ نہ پھولے مگر اتنی وزنی نہ ہو جو باعث تکلیف ہو جیسا کہ در مختار مع رد المحتار میں ہے کہ " و يوضع على بطنه سيف او
 📖حديد لئلا ينتفخ " اھ فی رد المحتار تحته لان الحديد يدفع النفخ لسر فيه وان لم يوجد فيوضع شئی ثقیل " اھ ( در مختار مع رد المحتار ج 3 ص 83 : کتاب الصلوۃ ، باب صلاة الجنازة ، دار الکتب العلمیہ بیروت )
اور فتاوی عالمگیری میں ہے کہ " يجعل على بطنه حديدة او طين رطب لئلا ينتفخ " اھ یعنی میت کے پیٹ پر لوہا یا تر مٹی رکھ دیں تاکہ نہ پھولے
 📖" اھ ( فتاوی عالمگیری ج 1 ص 173 : کتاب الصلوۃ ، الباب الحادی و العشروں فی الجنائز ، دار الکتب العلمیہ بیروت )
اور بہار شریعت میں ہے کہ " اس کے پیٹ پر لوہا یا گیلی مٹی یا اور کوئی بھاری چیز رکھ دیں کہ پیٹ پھول نہ جائے ۔ مگر ضرورت سے زیادہ وزنی نہ ہو کہ باعثِ تکلیف ہے
  اھ📕( بہار شریعت ج 1 ص 809 : موت آنے کا بیان )

         
        والله تعالی اعلم بالصواب

             ✍كتبـــــــــــــہ،
 حـضـرت عـلامـہ و مـولانـا مـحـمـد کریم اللہ رضوی صـاحـب قـبلـہ

    بتاریخ؛/ 26/اکتوبر 2019؛عیسوی

      اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ 
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0