Headlines
Loading...
تعزیہ میں چندہ نہ دینے پر سماجی بائیکاٹ کرنا کیسا

تعزیہ میں چندہ نہ دینے پر سماجی بائیکاٹ کرنا کیسا

Gumbade AalaHazrat

سوال
  علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ زید کے گائوں میں تعزیہ بنتا ہے گائوں والوں نے ایک گھر پر 100روپۓ باندھا ہے زید کا کہناہے کہ ہم تعزیہ میں روپیہ نہیں دیں گے ہم امام حسین کے نام سے قرآن خانی کروایں گے تعزیہ میں اس وجہ سے ہم روپیہ نہیں دیں گے ناجائز و حرام کام ہوتا ہے اس پر بکر کا کہنا ہے کہ ہم سب گائوں والے غلط کر رہیں ہیں تو تم کو بھی غلط کرنا پڑیگا اس پر ایک اور گائوں والے بولے جو جو تعزیہ میں روپیہ نہیں دیا ہے اس کو بائکاٹ کر دو گائوں والوں پر شریعت کا کیا حکم ہوگا اور زید کیا کرے ناجائز و حرام کام میں چندہ دے دیں علمائے کرام جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں المستفی محمد اظہر الدین عظیمی بہار کھگڑیا پھولتوڑا

       جواب

زید کا چندہ نہ دینا اور اھل گاٶں کو گناہ سے بچنےکی تلقین کرنا بہت بڑا کار خیر ہے قرآن میں اللہ نے گناہوں سےبچنے والے نیز بچانےوالے یا نصیحت کرنے والوں کو بشارتیں سناٸی ہیں
جیساکہ قرآن شریف میں ہے وَالْمُؤْمِنُوْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍۘ-یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ یُطِیْعُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗؕ-اُولٰٓىٕكَ سَیَرْحَمُهُمُ اللّٰهُؕ-اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں ، بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانتے ہیں ۔ یہ وہ ہیں جن پر عنقریب اللہ رحم فرمائے گا۔ بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے

سورہ توبہ آیت ٧١
دور حاضر میں آج کل جو تعزیہ اور اسکے متعلق بری رسمیں راٸج ہیں سب کی سب ناجاٸز و حرام ہے
اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں مروجہ تعزیہ دار حرام ہے {فتاویٰ رضویہ} آج کل تعزیہ نیز اسکے ساتھ ڈھول تاشے عورتوں کا گھروں سے نکلنا میلے ٹھیلے کود پھاند یہ سب کے سب ناجاٸز و حرام ہیں اور جہنم میں لیجانےکےاسباب ہیں! لہذا زید چندہ نہ دینا بالکل درست ہے کیوں کہ چندہ دینا عیانتِ گناہ ہے اسلیےکہ جس طریقےسےگناہ ، گناہ ہوتاہے اسی طریقے سے گناہ کی مدد بھی گناہ ہوتی ہے
قرآن شریف میں ہے وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪- وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ شدید عذاب دینے والا ہے سورہ ماٸدہ آیت ٢ لہذا گاٶں والوں چاہیے نام امام حسین رضی اللہ عنہ پر مجالس خیر منعقد کریں نیز قرآن خوانی غریبوں کی مدد اسکے علاوہ بہت سے امور خیر جن کی اسلام نے اجازت دی ہےبجالاٸیں اور خرافات و واہیات و بدعات سے بچیں اور بچاٸیں ورنہ جہنم کا عذاب بہت سخت ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبـــــہ عبیـــداللّٰه حنفــی بریلوی

مقـام دھــونرہ ٹانڈہ ضـــلع بریلی شــریف {یوپی} ٢٩محرم الحرام ٤٤٤١؁ھ بروزاتوار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ