السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے آپ تمام حضرات خیریت سے ہوں گے سب سے پہلے (بسم اللہ الرحمن الرحیم) کس نبی پر نازل ہوا بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام پر نازل ہوئی بسم اللہ الرحمن الرحیم
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
إِنَّهُ مِن سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ (سورۃ النمل، آیت 30)
اس آیت میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا ملکہ سبا (بلقیس) کے نام خط ذکر ہے جس کے آغاز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھی ہوئی تھی یہی اس کے نازل ہونے کی سب سے مضبوط دلیل ہے
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند
