Headlines
Loading...
وہ کون سے نبی ہیں جنکی امت بندر بن گئی تھی

وہ کون سے نبی ہیں جنکی امت بندر بن گئی تھی

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بندر کی کیا حقیقت ہے اور وہ کون سے نبی ہیں جس کی قوم بندر بن گئی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی المستفی محمد حسنین رضا ازھری پیلی بھیت شریف یوپی

       جواب

بندر دیگر حیوانات کی طرح ایک حیوان ہے اور حیوانات محرمہ میں سے ہے لوگوں میں مشہور یہ ہے کہ بندر قوم بنی اسرائیل کی نسل سے ہے کہ جن کو اللہ رب العزت نے ہفتہ کے دن مچھلیوں کا شکار کرنے کی وجہ سے بندر اور سؤر بنا دیا تھا( کیونکہ ہفتہ کے دن مچھلیوں کا شکار ممنوعات الہیہ میں سے تھا ) یہ غلط ہے کوئی بھی قوم ممسوخ جس پر عذاب آیا وہ تین دن سے زیادہ زندہ نہ رہی
جیسا کہ تفسیر نعیمی میں ہے لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ موجودہ بندر انہیں ( جن بنی اسرائیلیون کو بندر اور سؤر بنا دیا گیا تھا) کی اولاد میں سے ہیں- غلط ہے ان سے پہلے بھی بند تھے اور یہ موجودہ بندر ان پہلے بندروں کی اولاد سے ہی ہیں -کیونکہ صحیح روایت میں ہے کہ کوئی مسخ شدہ قوم تین دن سے زیادہ نہیں جیتی نہ کھاتی ہے نہ پیتی ہے اور نہ اس کی نسل چلتی ہے تفسیر نعیمی پہلا پارہ صفحہ نمبر ۴۲۰ مطبوعہ مکتبہ رضویہ اور وہ قوم جس کو بندر بنا دیا گیا تھا وہ بنی اسرائیل اور حضرت داؤد علیہ السلام کی امت تھے مزید معلومات کے لئے لیے تفسیر آیت کریمہ ولقد علمتم الذین اعتدوا فی السبت فقلنا لھم کونوا قردۃ خوئیس ملاحظہ کریں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ ابو عبداللہ محمد ساجد چشتی شاہجہانپوری

خادم مدرسہ دارارقم محمدیہ میر گنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ