کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزہ کی حالت میں نکاح کرنا کیسا ہے؟ کیا روزہ دار نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟
المستفتی محمد بلال احمد نظامی آسام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
روزہ کی حالت میں نکاح کرنا شرعاً جائز ہے اور اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ نکاح ایک عقد ہے اور عقدِ نکاح سے روزہ فاسد نہیں ہوتا البتہ اگر روزہ کی حالت میں میاں بیوی جماع کر لیں تو روزہ فاسد ہو جائے گا اور اس پر قضا اور کفارہ لازم آئے گا لہٰذا روزہ دار نکاح کر سکتا ہے لیکن دن میں جماع سے پرہیز کرنا ضروری ہے اور جماع صرف افطار کے بعد رات میں جائز ہے
(حوالہ کتب فقہ و فتاویٰ)
خلاصہ کلام یہ ہے کہ نکاح مانع روزہ نہیں ہے بلکہ ثواب کی نیت سےماہ رمضان کاانتخاب ہےتو ثواب میں اور اضافہ ہے فقط والسلام
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند
الجواب صحیح والمجیب نحیج فقط حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد صبر نواز صاحب قبلہ مد ظلہ العالی النورانی
الجواب صحیح والمجیب نحیج فقط حضرت علامہ مولانا قاری عبید اللہ حنفی صاحب قبلہ مدظلہ العالی النورانی
