8.31.2022

جس عورت کو اسکے شوہر نے کندھا دیا وہ جنتی ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  السلام علیکم کیا فرماتے علماء دین و شرع متین اس بارے میں کہ کیا جس عورت کے میت کو شوہر کے کندھا ملا ہو وہ جنتی ہوتی ہے المستفی محمود حسین واسعپور دھنباد)

       جواب

جس عورت کو شوہر کا کندھا مل جائے وہ جنتی ہے ایسی کوئی روایت نہیں ہے یہ البتہ مردوعورت ایک دوسرے کے راحت و سکون وانس کا ذریعہ ہیں لہذا ہر ممکن کوشش یہ رہے کہ ازدواجی زندگی خوشگوار بنی رہے اور عورت نمازوں کی پابندی کرے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرتی رہے اور شوہر کی فرماں برداری، کرتی رہے اور اس حال میں دنیا سے جائے کہ اس کا شوہر راضی ہو تو بیشک عورت جنتی ہے
حدیث شریف میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایما امرأۃ ماتت وزوجھا عنھا راض دخلت الجنة جو عورت اس حال میں مرے کہ اسکا شوہر اس سے راضی اور خوش ہو تو وہ جنتی ہے

(رواہ ترمذی وابن ماجہ کتاب النکاح)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۲۹ محرم الحرام ۱۴۴۴ ھجری ۲۸اگست ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

جـمـلہ وحـقـوق اسـلامـی مـعـلـوت کـے لـئـے مـحـفـوظ ہے اسـلامـی مـعلـومـات گــروپ 2023

Designed By MO SHAFEEQ RAZA

Whatsapp Button works on Mobile Device only