Headlines
Loading...
نا پا کی کی حالت میں مرغا ذبح کرنا کیسا ہے

نا پا کی کی حالت میں مرغا ذبح کرنا کیسا ہے



السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نا پا کی کی حالت میں مرغا ذبح کرنا کیسا ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

المستفتی محمد عبد الرحمن مقام جھارکھنڈ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب


ناپاکی حالت میں بھی ذبیحہ درست ہے بشرطیکہ ذبح کرنے والا صحیح طور سے ذبح کرناجانتا ہو مگر پاکی حالت میں جانور ذبح کرنا بہتر اور افضل ہے فتاویٰ امجدیہ میں ہےجنبی شخص کا جانور کو ذبح کرنا درست ہے۔ بشرطیکہ وہ ذبح کرنا جانتا ہو درمختا ر میں ہے فتحل ذبیحتھما ولو الذابح امراۃ او صبیا یعقل التسمیۃ والذبح ویقدر(بحوالہ فتاویٰ امجدیہ جلد سوم صفحہ 300 ) کتاب الذبح مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی ) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


کتبہ فقیر محمـد مـــعــصوم رضـــا نوریؔ عفی عنہ ۱۹ ربیع الاوّل شریف ٢٤٤١؁ھ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ