(سوال) غیر مسلم دھوبی سے کپڑا دھلوانا مسلمان کے لیے کیسا ہے؟ حکمِ شرع بیان فرمائیں۔
(جواب) عام غیر مسلم دھوبی سے کپڑا دھلوانے احتیاط بہتر ہے کہ وہ نجس وغیر نجس سب کپڑے ملا کر دھوتے ہیں اور ہمارے طہارت کے اصول انہیں معلوم نہیں ہوتے ہاں جب اسے ہدایت کریں اور وہ اسی طرح دھوئے تو اس کے دھلنے سے بھی کپڑے پاک ہوجائیں گے
والله تعالى أعلم بالصواب
كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی
