روزے کی حالت میں سونا کیسا ہے

            السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

امید ہے کی علماۓ کرام و مفتیان عظام و جملہ ممبران با خیرو عافیت سے ہوگے..علماۓ کرام کی بارگاہ مے ایک سوال ہے کی روزے کی حالت مے سونا کیسا ہے اگر زید پنج وقت پابندی کے ساتھہ نماز پڑھتا ہے اور نماز کے بعد سو جاتا ہے اور زید کا کہنا ہے کی ایسا سونا مکروہ ہے تو کیا زید کا کہنا دروست ہے یا نہیں قران وحدیث کی رشنی مے مکمل جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقعہ 

         سائل شاکر علی ازہری سورت گجرات
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

           الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب

روزے کی حالت میں سونا نہیں چاہئے بلکہ عبادت کرنی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ ثواب حصل ہوسکے حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمدبن محمدبن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی ’’ کیمیائے سعادَت ‘‘ میں فرماتے ہیں : ’’ روزہ دار کے لئے سنت یہ ہے کہ دِن کے وَقت زیادہ دیر نہ سوئے بلکہ جا گتا رہے تاکہ بھوک اور ضعف (یعنی کمزوری ) کا اَثر محسوس ہو۔(کیمیائے سعادت ج۱ص۲۱۶) (اگر چہ افضل کم سونا ہی ہے پھر بھی اگر کسی کی حق تلفی نہ ہوتی ہو اور کوئی مانع شرعی نہ ہو تو ضروری عبادات کے علاوہ کوئی شخص سارا وقت سویا رہے تو گناہ گار نہ ہو گا)(حوالہ فیضان رمضان صفحہ نمبر 39)ہاں اگر کوئی ایسا شخص ہے جو پورا دن جاگ کر روزہ نہیں رکھ سکتا یا دشواری ہوگی یا کمزوری لاحق ہوگی تو ایسا شخص بلا کراہت سو سکتا ہے کوئی حرج نہیں.زید کا کہنا کہ دن بھر سونا مکروہ ہے تو یہ درست ہے جبکہ بندہ قوی وتوانا ہو تو ورنہ مروہ نہیں اور مکروہ سے مراہ تنزیہی ہے نہ کہ تحریریمی.

               واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0