بائیک میں چلان ہوا تو کون بھریگا مالک یا ڈرائیور ؟



(سوال) عارش نے اپنی موٹر سائیکل مزمل کو کام سے جانے کے لیے دی، مزمل جب روڈ پر نکلا تو پولیس نے کاغذات کی کمی کی وجہ سے بائیک کا ایک ہزار روپے کا چالان کاٹ دیا۔ عارش کا کہنا ہے کہ مزمل ایسی جگہ کیوں گیا جہاں چیکنگ ہو رہی تھی، اور مزمل کا کہنا ہے کہ کاغذات مکمل رکھنا مالک کی ذمہ داری تھی۔ شرعاً ان دونوں میں سے کس پر یہ رقم واجب ہوگی؟

(جواب) موٹر سائیکل کے ضروری کاغذات مکمل رکھنا اور گاڑی کو قانونی اعتبار سے درست حالت میں رکھنا مالک کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہی اصل منتفع اور مال کا حقیقی متصرف ہے جب مالک نے بغیر مکمل کاغذات کے گاڑی مزمل کو دی تو اس کے نتیجے میں جو قانونی جرمانہ لگا وہ مالک ہی کے ذمہ ہوگا نہ کہ مزمل کے کیونکہ مزمل نے گاڑی مالک کی اجازت سے استعمال کی اور کاغذات کی تکمیل اس کے سپرد نہیں تھی ہاں اگر مزمل کوئی مستقل خلاف ورزی کرتا جیسے اوور اسپیڈ غلط لین سگنل توڑنا یا ایسا عمل جو اس کی ذاتی غلطی شمار ہو تو جرمانہ مزمل کے ذمے آتا والله تعالى أعلم بالصواب 


كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی 

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ