Headlines
Loading...
دوران روزہ حیض شروع ہو گیا تو روزہ کا کیا حکم ہے

دوران روزہ حیض شروع ہو گیا تو روزہ کا کیا حکم ہے

              السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام وفقہاء عظام اس مسلہ کے بارے میں کے عورت نے روزہ رکھا اور اس کو دن میں حیض شروع ہو گیا اب اس کے بارے میں کیا حکم ہے

               سائل محمد عرفان علی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

             الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب

صورت مسؤلہ میں روزہ ٹوٹ جائے گا رمضان المبارک میں عورت کو اگر روزے کی حالت میں حیض آ گیا تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور رمضان شریف کے بعد اس روزے کی قضاء کرنی ہوگی اور اس کے لئے بقیہ دن روزہ دار کی طرح رہنا واجب نہیں وہ کھا پی سکتی ہے اور اسے اختیار ہے کہ چھپ کر کھائے یا کھلے عام مگر بہتر یہی ہے کہ چھپ کر کھائے الجوھرۃ النیرۃ میں ہے کہ واذا حاجت المرأۃ ا فطرت وقضت و کذا اذا نفست وھل تاکل سر او جھر أقبل سرأو قیل جھر اولا یجب علیھا التشبہ ترجمہ جب عورت کو حیض آئے تو روزہ ٹوٹ گیا اور قضاء کرے اور اسی طرح حکم ہے جب اسے نفاس آئے اور کیا وہ چھپ کر کھائے گی یا کھلے عام؟ کہا چھپ کر اور کہا گیا کھلے عام اور اس میں روزہ دار سے مشابہت واجب نہیں(الجوھرۃ النیرۃ جلد 01 صفحہ نمبر 186 مطبوعہ میر محمد کتب خانہ)اور اسی طرح فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے کہ علیھا القضاء ایام الحیض بعد معنی الشھر رمضان کا مہینہ گزر جانے کے بعد عورت پر حیض کے روزوں کی قضا لازم ہے(فتاویٰ عالمگیری جلد 01 صفحہ نمبر 40 مطبوعہ رشیدیہ کوئٹہ)اور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ رحمتہ القوی تحریر فرماتے ہیں کہ عورت کو جب حیض ونِفاس آ گیا تو روزہ جاتا رہا(بہار شریعت حصہ 05 صفحہ نمبر 1004 مطبوعہ مکتبہ المدینہ کراچی)مزید فرماتے ہیں کہ حیض ونِفاس والی کے لئے اختیار ہے کہ چھپ کر کھائے یا ظاہراً روزہ دار کی طرح رہنا ضروری نہیں لیکن چھپ کر کھانا اولیٰ ہے خصوصاً حیض والی کے لئے(بہار شریعت حصہ 05 صفحہ نمبر 1004 مطبوعہ مکتبہ المدینہ کراچی)

                   واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ