سرکار دو عالم ﷺ کی چادر شریف کو کملی کہنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا آقائے کونین سلطانِ دارین صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر شریف کو کملی کہ سکتے ہیں؟ یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی
پیرزادہ محمد احمد رضا نوری لیاقتی قصرِ رضا عید گاہ روڈ ٹھاکردوارہ ضلع مرادآباد یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ
الــــجواب بعون الملک الوھاب
سرکار دو عالم صل اللہ علیہ وسلم کی چادر شریف کو کملی کہنا جائز و درست ہےجیسا کہ فتاوی فقیہ ملت میں ہے کہ تعظیم و توہین کا مدار عرف پر ہے ( فتاویٰ رضویہ جلد 03 صفحہ نمبر 274 ) اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر مبارک کے لئے لفظ کملی کا استعمال ہمارے عرف میں توہین کے لئے نہیں ہے اسی لئے امام المتکلمین اعلیٰ حضرت کے والد ماجد حضرت علامہ ومــولانا نقی علی خان بریلوی قدس سرہ العزیز نے اپنی کتاب سرور القلوب میں صفحہ نمبر 182/162/166 میں حضورپاک کی چادر مبارک کے لئے لفظ کملی کا استعمال کیا ہے اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان نے بھی ہہار شریعت حصہ 16 صفحہ نمبر 39 پر آپ کی چادر مبارک کے لئے کملی کا استعمال کیا ہےلہذا یہاں کے عرف میں اسکا استعمال توہین کے لئے نہیں اس لئے جائز ہے(بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد 02)صفحہ 291)
واللہ و رسولہ اعلم باالصواب
کتبـــــــــــــہ العبـــد خاکســـار ناچیـــز محمـــد شفیـــق رضـــا رضـــوی خطیـــب و امـــام سنّـــی مسجـــد حضـــرت منصـــور شـــاہ رحمتـــ اللـــہ علیـــہ بـــس اسٹاپـــ کشـــن پـــور الھنـــد
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ