فاسق کی تعظیم کرنا کیسا ہے
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فاسق کی تعظیم کرنا کیسا ہے حوالے سے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی محمد عابد حسین ساکن دتولی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
فاسق کی تعظیم جائز نہیں ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ حضور سیّد عالم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں اذامُدح الفاسق غضب الرب واھتزلذلک العرش۳؎۔رواہ الامام ابوبکر ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن انس خادم رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم وابن عدی فی الکامل عن ابی ہریرہ رضی ﷲ تعالٰی عنھما جب فاسق کی مدح کی جاتی ہے رب تبارک وتعالٰی غضب فرماتا ہے اور اس کے سبب عرشِ الہٰی ہل جاتا ہے ۔اسے امام ابو بکر بن ابی الدنیا نے کتاب ذم الغیبَت میں حضرت انس خادمِ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اورابن عدی نے الکامل میں حضرت ابو ہریرہ رضی ﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔(حوالہ فتاوی رضویہ جلد۶ ص۶۷۱) اور امام عبد العظیم منذری زکی الدین علیہ الرحمۃ الٰی یوم الدین نے کتاب الترغیب والترہیب میں ایک ترہیب اس بارے میں لکھی کہ فاسق یا بدعتی کو سردار وغیرہ کلماتِ تعظیم سے یاد نہ کیا جائے حیث قال الترھیب من قولہ لفاسق او مبتدع یا سیّدی اونحوھا من الکلمات الدالۃ علی التعظیم ۱؎ ان کے الفاظ یہ ہیں کہ فاسق یا بدعتی کو یا سیّد وغیرہ تعظیم کے الفاظ سے پکارنا منع ہے(۔حوالہ فتاوی رضویہ ج ۶ ص ۶۹۴ دعوت اسلامی۔) البتہ جب کوئی مجبوری ہو یعنی فتنہ کا اندیشہ ہو بہت جگہ ایسا ہوتا ہے کہ وہ شخص فاسق ہوتا ہے اس کی آپ عزت نہ کرے تو شور مچانے لگتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔قال ﷲ تعالٰی۔والفتنۃ اکبر من القتل ۔ﷲ تعالٰی کا ارشاد ِگرامی ہے اور فتنہ قتل سے بدترہے لہذا معلوم ہوا کہ فاسق کی تعظیم جائز نہیں ہے ہاں اگر فتنہ کا اندیشہ ہو تو بمجبوری تعظیم کر سکتے ہیں لیکن دل میں اس کی تعظیم کی نیت نہ کرے۔ مثلا آج کل اکثر فاسق ہی پائے جاتے اگر آپ سلام نہ کرے تو وہ ایسا رویا اختیار کرے گا اور ہر جگہ آپ کی برائی کرے گا کہ فلاں صاحب ہے جو سلام بھی نہیں کرتا ہے۔وغیرہ وغیرہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری سنی شرعی بورڈ آف نیپال ۲۳ ربیع الاول ۱۴۴۲ ہجری ۰۹ نومبر ۲۰۲۰ عیسوی بروز پیر۔
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ