غیر عالم کا بد مذہبوں کی کتابیں انکا رد کرنے کے لئے پڑھنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ غیر عالم کا بد مذہبوں کی کتابیں اس لئے پڑھنا کہ ان کو ان کی کتابوں سے دلیل دیں سکیں اس حوالے سے شرعی حکم ارشاد فرمادیں
سائل عبدالرحمن عطاری پاکستان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مناظرہ یا ردبدمذہباں کوئی کھلونا نہیں کہ جو چاہے دوچار کتاب پڑھ کر رد کرے اس کے لئے زبردست عالم کا ہونا شرط ہے خواد وہ سندی ہو یا نہ ہو اور ایسے شخص کو ردکی نیت سے پڑھنے کی اجازت ہے. اور جو عالم نہیں یا عالم ہے مگر اس کو حق وباطل کی تمیز نہیں ہے جیسا کہ دور حاضر کے کچھ نام نہاد مولوی تو اگر چہ ان کے پاس سند ہو پھر بھی بدمذہبوں کتابوںکا پڑھنا حرام ہے جیسا کہ میرے آقا اعلیٰ حضرت امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّضوان کی خدمت میں استِفتاء پیش ہوا تو جواباًفرمایا وہ کتاب مذہبِ اہلسنّت کے خلاف ہے بلکہ اس میں خود اسلام کی بھی مخالفت ہے اس کا دیکھنا پڑھنا سُننا حرام ہے ہاں جو عالم اس کا ( مطالعہ ) کرے اس کی تردید کے لئے یا اس میں جو کفر بیان ہوا اس کے انکشاف کے لئے ہو تو اس کے لئے پڑھنا دیکھنا حرام نہیں (فتاوٰی رضویہ ج ۱۴ص ۳۵۸)
واللہ و رسولہ اعلم باالصواب
کتبہ العبـــد خاکســـار ناچیـــز محمـــد شفیـــق رضـــا رضـــوی خطیـــب و امـــام سنّـــی مسجـــد حضـــرت منصـــور شـــاہ رحمتـــ اللـــہ علیـــہ بـــس اسٹاپـــ کشـــن پـــور الھنـــد
میرا یہ مشورہ ھے ہر مسلمان جو اپنے آپ کو اہلسنت والجماعت کہتا ھے وہ دیوبند اور بریلوی کی تمام کتابوں کا مطالعہ کرے اس کو یہ کتابیں پڑھنے بعد خود معلوم ہو جائے گا کہ کون غلط ہے اور کون صحیح ھے۔ کیونکہ دونوں اداکاروں کا یہ دعویٰ ھے کہ ہم اہلسنت والجماعت حنفی ہیں کیونکہ اہلسنت والجماعت ہونے کیلئے حنفی ہونا شرط ھے دیوبندی یا بریلوی ہونا شرط نہیں ھے۔۔۔۔ یہ دونوں تعلیمی ادارے ہیں اور ان سے پڑھے ہوئے لوگ دیوبندی یا بریلوی کہلاتے ہیں جو اپنے ادارے کی ترجمانی کرتے ہیں اور مسلمانوں میں فرقہ پرستی اور انتشار پیدا کرتے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے ایمان کی دولت سے سرفراز فرمایا ھے وہ کسی کتابیں پڑھ کر گمراہ نہیں ہو سکتا بلکہ ان کی گمراہیوں کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کون حق پر ھے اور کون گمراہ ھے
جواب دیںحذف کریںجی میں اس نظریہ سے بھی دیوبندی، اہل حدیث اور بریلوی مکتبہ فکر کی کتابیں پڑھتا ہوں۔ میں نے کتب بریلوی مکتبہ فکر کو اچھا پایا ہے۔ باقی یہ بات آپ کی صحیح ہے کہ دونوں احناف فقہ کو اپنایا ہے۔ میں نے جب حسام الحرمین اور المہند پڑھا تو حسام الحرمیں میں جو گستاخیوں کے الزامات دیوبندیوں پر لگایے گیے تھے ان کو المہند میں انکار کیا گیا ہے پر لکہنے والوں سے اعلان برعت نہیں کیا۔ المہند میں جو بھی باتیں اپنے عقیدہ کے بارے میں لکہیں آج کے دیوبندی اس کا اقرار نہیں کرتے۔ ویسے میں دیوبندیوں سے بحث نہیں کرتا۔ زیادہ تر اہل حدیث حضرات سے بحث کرتا ہوں۔
حذف کریںالسلام و علیکم، میں ایک سنی حنفی ہوں اور اعلی حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی کی محبت کی نسبت بریلوی ہوں۔ میں ایک غیر عالم ہوں پر پڑھا لکہا ہوں۔ میں بد مزہبوں کے رد کے لیے ان کی کتابیں پڑھتا ہوں۔ اور ان کتابوں سے مجھے ان کے رد کرنے میں مدد ملتی ہے۔ علما اہل سنت سے رابطہ میں بھی رہتا ہوں۔ کہ کچھ سمجھ نہ آیے تو ان سے رہنمایی حاصل کروں۔ اس پر کیا میرا بد مزہبوں کی کتابیں
جواب دیںحذف کریںپڑھنا صحیح ہوگا؟