Headlines
Loading...
کیا منگل کے دن کپڑا کاٹنے سے منع کیا گیا ہے

کیا منگل کے دن کپڑا کاٹنے سے منع کیا گیا ہے



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالی وبرکاتہ

ایک صاحب نے کہا کہ منگل کے دن کپڑا نہیں کاٹنا چاہئے اور کہا کہ ملفوظات اعلیٰ حضرت میں ایسا لکھا ہے تو کیا واقعی نہیں کاٹنا چاہیے اسکی کیا وجہ ہے اور درزی جو کاٹتے ہیں اس کے لئے بھی ایسا ہی کہا جائے گا رہنمائی فرمادیجئے

حافظ توحید عالم اشرفی پٹنہ بہار

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب۔ 

جی ہاں یہ واقعہ ملفوظات اعلی حضرت میں لکھا ہے مگر نفس واقعہ کو صرف پڑھنا کمال نہیں سمجھنا کمال ہےحضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ منگل کے دن کپڑا کاٹنے کے متعلق یوں تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت مولیٰ علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کا ارشاد ہے جو کپڑا منگل کے دن قطع ہو وہ جلے گا یا ڈوبے گا یا چوری ہو جائے گا (ملفوظات اعلیٰ حضرت حصہ دوم صفحہ 268/ مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی )ہاں اگرکوئی منگل کےدن سلنے کے لئے کپڑا کاٹےگاگنہ گار نہیں ہوگالیکن ممکن حدتک کاٹنے سےبچے یہی بہتر ہے اور منگل کے دن کپڑا نا کاٹنے کی وجہ تسمیہ حضرتِ مولیٰ علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے فرمان عالیشان سے واضح ہے


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ فقیر محمـد مـــعــصوم رضـــا نوریؔ عفی عنہ ۱۸ ربیع الاوّل شریف ٢٤٤١؁ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ