Headlines
Loading...
صدری یاجاکیٹ کی چین یا بٹن کھول کر نماز پڑھنا کیسا ہے

صدری یاجاکیٹ کی چین یا بٹن کھول کر نماز پڑھنا کیسا ہے

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسلہ کے بارے میں کہ صدری کے‌بٹن یا جاکٹ کی چائن کھول کر نماز پڑھنا کیسا ہےمددل و مفصل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع فراہم کریں

المستفتی محمد  عامر رضا فتحپور بارہ بنکی یو پی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب

صدری یاجاکیٹ کی چین یا بٹن کھول کراگر نماز پڑھی گئی تو بھی نماز ہوجائے گی جیسا کہ حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں فتاوی رضویہ کےحوالےسے کہ انگرکھے جو صدری یا چغہ پہنتے ہیں اور عرف عام میں ان کاکوئی بوتام بھی نہیں لگاتے اور اسے معیوب بھی نہیں اور اسے معیوب بھی نہیں سمجھتے تو اس میں حرج نہیں ہونا چاہئے کہ یہ خلاف معتاد نہیں فتاوی رضویہ جلدسوم صفحہ نمبر٤٤٧لہذا اس طرح کپڑا پہن کر نماز پڑھا کہ نیچے کرتے کا سارا بٹن بند ہے اور اوپر شیروانی یا صدری کا کل یا بعض بٹن کھلا ہے تو حرج نہیں اور جو بہار شریعت میں مکروہ تنزیہی کا حکم کیا گیا ہے اعلی حضرت احمد رضا خان قدس سرہ کی مذکورہ بالا تحریر سے ظاہر ہے کہ وہ اس صورت میں ہے جہاں صدری یا شیروانی کے کل یا بعض بٹن کے کھلا رہنے کو معیوب سمجھا جاتا ہو فتاوی فقیہ ملت جلداول صفحہ نمبر ١٧٤/١٧٥


واللہ اعلم باالصواب


کتبہ محمدالطاف حسین قادری عفی عنہ


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خطیب و امام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ