Headlines
Loading...
جو اعلیٰ حضرت و فتاویٰ رضویہ شریف و بہار شریعت کو نہ ماننے والے پر کیا حکم ہے

جو اعلیٰ حضرت و فتاویٰ رضویہ شریف و بہار شریعت کو نہ ماننے والے پر کیا حکم ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو شخص اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کو نہ مانے اور فتوی رضویہ اور بہار شریعت کو نہ مانے ایسے شخص کے لئے شریعت کاکیاحکم ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں


 سائل ۔محمد شاکر حسن ہبلی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

جو شخص اعلی حضرت سرکار علیہ الرحمہ کو نہ مانے وہ گمراہ ہے سنی نہیں ہوسکتا ہے اور وہ اعلیٰ حضرت سرکار علیہ الرحمہ کے حسد میں مبتلا ہیں اور حسد حرام و گناہ کبیرہ ہے جو حسد کرنے والے کی نیکیوں کو اس طرح جلاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو جلاتی ہے جیساکہ حدیث شریف میں ہے الحسد ياكل الحسنٰت كما تا كل النار الحطب (ابوداؤد شریف ج 2 ص 316 ) ایساہی فتاویٰ برکاتیہ ص 413 پر ہے اور فتاویٰ برکات رضا ص 236 پر ہے) اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو صحیح سمجھ عطا فرمائے آمین ) اور جو یہ کہے کہ میں فتاویٰ رضویہ اور بہار شریعت کو نہیں مانتا ہوں تو وہ علانیہ توبہ کرے اور اقرار کرے کہ میں فتاویٰ رضویہ اور بہار شریعت کو مانتا ہوں اور وہ ایسا نہ کرے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں اھ (فتاویٰ فقیہ ملت ج 1 ص 2 باب العقائد )


واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خطیب و امام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ