Headlines
Loading...
کیا صرف حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولادیں سید ہیں

کیا صرف حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولادیں سید ہیں

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام وہ مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی جو دیگر عورتیں تھی اُن سے جو اولاد پیدا ہوئی ہیں انکو سید کہنا کیسا ہے اس کے تعلق سے صحیح جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں

  سائل محمد امداد صاحب بنگال

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب 

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی جو دیگر ازواج مطہرات تھیں اُن سے جو اولاد پیدا ہوئیں ہیں ان کو سید نہیں کہا جائے گا۔ بلکہ سید صرف حسنین کریمین کی ہی اولاد کو کہتے ہیں جیسا کہ سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں بخاری و مسلم وابوداؤد وترمذی ونسائی وغیرہم نے یہ حدیث مولا علی کرم ﷲ تعالٰی وجہہ سے روایت کی ہے ہاںﷲ تعالٰی نے یہ فضیلت خاص امام حسن وامام حسین اور ان کے حقیقی بھائی بہنوں کو عطا فرمائی رضیﷲ تعالٰی عنہم اجمعین کہ وہ رسولﷲ صلیﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بیٹے ٹھہرے پھر ان کی جو خاص اولاد ہے ان میں بھی وہی قاعدہ عام جاری ہوا کہ اپنے باپ کی طرف منسوب ہوں اس لئے سبطین کریمین کی اولاد سید ہیں نہ کہ بناتِ فاطمہ رضیﷲ تعالٰی عنہا کی اولاد کہ وہ اپنے والدوں ہی کی طرف نسبت کی جائیں (حوالہ فتاویٰ رضویہ ج ۱۳ ص ۳۶۱ رضا فائونڈیشن لاہور)


واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب


از قلم فقیر محمد اشفاق عطاری خادم دارالافتاء سنی شرعی بورڈ آف نیپال ۰۱ جمادی الثانی ۱۴۴۲ ہجری ۱۵ جنوری ۲۰۲۱ عیسوی بروز جمعہ


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خطیب و امام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ