Headlines
Loading...
مسجد کی سیڑی اسٹول کسی کو دینا کیسا ہے

مسجد کی سیڑی اسٹول کسی کو دینا کیسا ہے

اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ 

کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان کرام اس میں مسجد کی سیڑی اسٹول وغیرہ وغیرہ کسی کو دینا کیسا ہے رہنمائی فرمائیں 

المستفتی سنی بلال

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎


الجواب بعون الملک الوھاب


صاحب بہار شریعت تحریر فرماتےہیں کہ مسجد کی اشیا مثلاً لوٹا چٹائی وغیرہ کو کسی دوسری غرض میں استعمال نہیں کرسکتے مثلاً لوٹے میں پانی بھر کر اپنے گھر نہیں لیجاسکتے اگرچہ یہ ارادہ ہو کہ پھر واپس کر جاؤں گا اُسکی چٹائی اپنے گھر یا کسی دوسری جگہ بچھانا نا جائز ہے۔ یوہیں مسجد کےڈول رسی سے اپنے گھر کے لیے پانی بھر نا یا کسی چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بے موقع اور بے محل استعمال کرنا نا جائز ہے( لھٰذی اب صاف ظاہر ہوگیا کہ مسجد کا سامان مسجد کےلیۓ وقف ہوتاہے مسجد کا کوٸ بھی سامان گھر لاکر استعمال کرنےکی شرع میں اجازت نہیں ہے )ماخوذ بہار شریعت جلد ٢ حصہ دہم مسجد کابیان 

 

واللہ تعالی عالم بالصواب


کتبہ محمدراحت رضانیپالی


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی بلرامپوری عفی عنہ صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خطیب و امام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹر

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ