Headlines
Loading...
جنات کے آباواجداد کون ہیں انکی آبادی کس کے ذریعے ہوئی

جنات کے آباواجداد کون ہیں انکی آبادی کس کے ذریعے ہوئی



اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 


کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام کہ انسان کی آبادی حضرت آدم علیہ السلام اوراماں حضرت ہوا رضی اللہ تعالی عنھم اجمعین ہیں تو پھر جنات کے آباواجداد کون ہیں انکی آبادی کس کے ذرئیعے ہے مدلل ومفصل جواب عنايت فرمائیں 


 المستفتی محمد عبدالجلیل اشرفی دیناجپور ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہ ﷺ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوہاب


یقینا انسانی آبادی حضرت آدم علی نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام وحضرت حوا رضی اللہ تعالی عنہا سے معرض وجود میں آئی اسی طرح جنات کی آبادی بھی انکے باپ کے ذریعہ وجود پذیر ہوئی یا ابلیس لعین کے ذریعہ جیساکہ اللہ رب العزت کا ارشاد پاک ہے والجان خلقنہ من قبل من نار السموم (پ۱۴ سورہ حجر آیت ۲۷)اور جن کو اس سے پہلے بنایا بے دھوئیں کی آگ سے(کنز الایمان) اس آیت کریمہ کی تفسیر کے تحت تفسیر مدارک التنزیل مترجم میں ہے(والجان)اور جنوں کے باپ کو( ہم نےپیدا فرمایا)جیسے حضرت آدم علیہ السلام تمام انسانوں کے لئے (باپ ہیں) یا پھر اس سے ابلیس مراد ہے (ج ۲ ص۲۶۹) ایساہی حاشیہ بہار شریعت ۱ص۹۶ پر بھی ہے لہذا جنات کی آبادی ان کے باپ سے یا پھر ابلیس لعین سے معرض وجود میں آئی یہ بھی ممکن ہے کہ ابلیس ہی ابو الجن ہو


 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی کشنگنج بہار


✔️✔️الجواب صحیح والمجیب نجیح علامہ و مولاناو مفتی فرحت ضیائی ممحمد مقصود عالم عفی عنہ صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی بریلی شریف 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ