اذان کے وقت کتے بھونکنے کی وجہ کیا ہے؟؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب ایک سوال ہے وہ یہ کہ مسجد میں اذان شروع ہوتی ہے تو اذان کی آواز سن کر کتے رونا شروع کر دیتے ہیں کیا شریعت میں اس بارے میں کچھ کہا گیا ہے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل محمد ذاکر حسین للولی فتح پور الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
حدیث پاک میں ہے عن ابی ھریرۃ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔قال اذانودی للصلوۃ ادبرالشیطان ولہ صراط حتی لایسمع التأذین فاذاقضی النداءاقبل حتی اذا ثوب بالصلاۃادبرحتی اذاقضی التثویب اقبل حتی یخطربین المرء ونفسہ۔ الی آخر۔حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایاکہ جب نمازکیلئے اذان دی جاتی ہےتوشیطان پیٹھ پھیرکربھاگتاہےاوران کی ہواخارج ہوتی جاتی ہےیہاں تک کہ اذان کی آوازسنائی نہیں دیتی جب اذان مکمل ہوجاتی ہےتوواپس آجاتاہےیہاں تک پھرجب اقامت کہی جائے توپھرپیٹھ پھیرکربھاگتاہے اورجب مکمل ہوجائےتو پھر سامنے آتاہےاوردل میں وسوسے ڈالتاہےاورکہتاہےکہ وہ بات یاد کروہ بات یادکروہ باتیں جواسےیاد نہیں ہوتیں حتی آدمی بھول جاتاہے کہ اس نے کتنی نمازپڑھی مختصرصحیح بخاری شریف کتاب الاذان صفحہ 237چونکہ جونور ان مخلوق کو بھی دیکھتے ہیں جنہیں ہم نہیں دیکھ پاتے یونہی کتے شیطان کو بھاگتے ہوئے دیکھتے ہیں بوقت اذان اس لئے بھوکتے ہیں. اس سے کوئی پریشانی کے آثارنہیں ہیں اور بدفالی لینا بھی درست نہیں
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ