Headlines
Loading...
روزے کی حالت میں انہیلر کا استعمال کرنا کیسا ہے

روزے کی حالت میں انہیلر کا استعمال کرنا کیسا ہے


           السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں سانس لینے والی مشین کا استعمال میں لانا از روئے شرع کیسا ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 

            سائل: محمد زبیر احمد الھند 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
           وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

              الجواب بعون الملک الوہاب 

روزے کی حالت میں انہیلر Inhaler یعنی سانس لینے والی مشین کا استعمال حرام و گناہ ہے اور اسکی وجہ سے روزہ فاسد ہوجائے گا -جو چیزیں خارج سے روزہ دار کے معدہ میں داخل ہوتی ہیں تین طرح کی ہوتی ہیں اول : وہ ہیں جن سے کسی وقت روزہ دار کو احتراز (بچنا) ممکن نہیں جیسے ہوا - دوم : وہ جن سے کبھی کبھی سابقہ ہر شخص کو پڑتا ہے اور اس سے کلی طور پر احتراز (بچنا) ممکن نہیں جیسے غبار و دخان کا داخل ہونا کہ کسی نہ کسی طرح انسان کو ان سے قرب کی حاجت ضرور ہے اور انسان کے لئے اس سے احتراز (بچنا) ممکن نہیں سوم : وہ جن سے ہمیشہ تحرز (بچ) سکتا ہے جیسے جماع و طعام و شراب اور انہیں میں دخان (دھواں) و غبار کا بالقصد داخل کرنا ہے اور اسی کے مثل روزہ کی حالت میں انہیلر Inhaler کا استعمال بھی ہے اول اور ثانی مفسد صوم نہیں ثالث ضرور مفسد صوم ہے اس لئے کہ یہ تو اپنا فعل ہے انسان اس میں مجبور محض نہیں -درمختار میں ہے کہ ومفادہ انہ لو أدخل حلقہ الدخان أفطر أی دخان کان ولو عودا أو عنبرا لو ذاکرا لامکان التحرز عنہ فلیتنبہ " اھ اسی کے تحت ردالمحتار میں ہے کہ ای بأی صورۃ کان الادخال لو تبخر ببخود فاواہ الی نفسہ واشتبہ ذاکرا لصومہ افطر لامکان التحرز عنہ و ھذا مما یفعل عنہ کثیر من الناس - (ج:2/ص:395) بحوالہ فتاوی مرکز تربیت افتاء ج:1/ص:473/ کتاب الصوم / باب صدقۃ الفطر / فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج ضلع بستی اور ایسا ہی فتاوی بریلی ص:360/ اعلی حضرت نیٹورک / میں ہےاور اسی طرح فتاوی یورپ و برطانیہ ص:232/233/ ضیاء اھل السنۃ / میں ہے اور اگر مرض اس درجے کو ہے کہ پورے روزے کے وقت انہیلر Inhaler کے استعمال کے بغیر مریض کے لئے گزارنا مشکل ہے تو پھر وہ معذور ہے بربناء عذر و بیماری روزہ نہ رکھے اور فدیہ ادا کرے تفہیم المسائل ج:2/ص:208/ ضیاء القرآن پبلیکیشنز - 

            واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ