Headlines
Loading...
غوثِ اعظم نے شب معراج سرکار علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اپنا دوشِ مبارک پیش فرمایا

غوثِ اعظم نے شب معراج سرکار علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اپنا دوشِ مبارک پیش فرمایا


غوثِ اعظم نے شب معراج سرکار علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اپنا دوشِ مبارک پیش فرمایا

مکرمی!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ

الحمدﷲ بخیریت ہوں کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ

(۱) میر ابچہ جو کہ نابالغ ہے اور جو کہ ۱۲-۱۳؍پارے حفظ کرچکا ہے کیا تراویح میں قرآن پڑھا سکتا ہے؟ یا نہیں؟ اور اگر نابالغ پورا قرآن حفظ ہے وہ سنا سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نابالغ کے پیچھے تراویح پڑھی گئی تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟ مہربانی فرماکر جواب جلد از جلد مرحمت فرمائیں

(۲) جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے رفرف یا براق پر سوار ہونے کے لئے کاندھا دیا اس کا جواب مدلل مرحمت فرمایا جاوے یہ بات صحیح ہے یا غلط؟

المستفتی: ریاض علی خیر آبادی

کواٹر 52/5فیکٹری اسٹریٹ‘ شاہجہانپور

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(۱) نابالغ کی امامت بالغین کو درست نہیں ہے لہٰذا اسے امام کرنا جائز نہیں اور اس کے پیچھے بالغوں کی نماز نہ ہوگی واللہ تعالٰی اعلم

(۲) تفریح الخاطر میں ہے کہ حضرت غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ السامی کی روح شب معراج میں حاضر ہوئی حضور پُرنور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے قدمِ اقدس غوثِ اعظم کے دوش پر رکھا اور سوار ہوگئے واللہ تعالٰی اعلم

نقل شدہ فتاوٰی تاج الشریعہ جلد چہارم صفحہ نمبر 115 /116

فقیر محمد اختر رضا خاں ازہری قادری غفرلہٗ

۱۳؍رمضان المبارک ۱۴۰۴ھ

صح الجواب واللہ تعالٰی اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہٗ القوی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ