نادانی میں حیض کی حالت میں شہوت کیا ہو تو کیا حکم ہے؟
حالت حیض ونفاس میں وطی حرام ہے
اپنی بیوی کس حالت میں حرام ہوتی ہے اور اگر کسی نے نادانی میں حیض کی حالت میں شہوت کیا ہو تو کیا حکم ہے؟
جناب عبد المجید صاحب پوسٹ باکس ۱۵۴۸۹ ریاض سعودی عرب
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حیض اور نفاس کے دنوں میں عورت سے صحبت حرام ہے اگر کسی نے صحبت کرلی وہ گنہ گار ہوا، اس پر توبہ کرنا فرض ہے قرآن مجید میں ہے
وَ يَسْـَٔلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيْضِ١ؕ قُلْ هُوَ اَذًى ١ۙ فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِي الْمَحِيْضِ١ۙ ( )
اگر ابتدائی ایام میں صحبت کی تو ایک دینار اور اختتام کے قریب کیا تو آدھے دینار کا تصدق مستحب ہے ایک دینار ساڑھے تین ماشے سونا ہوتا ہے صحبت کے علاوہ دیگر افعال جائز ہیں مثلا بوس وکنار البتہ ناف کے نیچے سے لے کر گھنٹوں تک جسم کا کوئی حصہ بغیر ایسے موٹے کپڑے کے حائل کے جائز نہیں جس سے جسم کی گرمی محسوس نہ ہو اور اگر بہت باریک کپڑا ہے کہ جسم کی گرمی محسوس ہوئی تو جائز نہ ہوگا بقیہ جسم کے ہر حصہ کو جیسے چاہے چھو سکتا ہے اگر چہ کوئی کپڑا بھی حائل نہ ہو (بحوالہ فتاوٰی حافظ ملت جلد دوم صفحہ نمبر 96/97)
واللہ تعالی اعلم
کتبہ محمد نظام الدین الرضوی ۴؍رجب المرجب، ۱۴۰۸ء
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ