مصّلے کا کونا موڑنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں اک شخص نے مجھ سے کہا نماز کے بعد تھوڑا مصلہ موڑ دینا چاہئے نہیں تو شیطان نماز پڑھتا ہے جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں
سائل محمد رافد رضا رفیعگنج بہار
.......................................................................
وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
یہ عقیدہ رکھنا سراسر جہالت ہے شیطان نماز سے روکتا ہے نہ کہ نماز پرھتا ہے سیدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان اسی طرح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرماتے ہیں کہ یعنی شیطان تمہارے کپڑے اپنے استعمال میں لاتے ہیں تو کپڑا اتار کر تہ کردیا کرو کہ اس کا دم راست ہوجائے کہ شیطان تہ کئے ہوئے کپڑے کو نہیں پہنتا (کنز العمال جلد 15 صفحہ 299)کپڑے لپیٹ دیا کرو کہ ان کی جان میں جان آجائے کہ شیطان جس کپڑے کو لپٹا ہوا دیکھتا ہے اسے نہیں پہنتا اور جسے پھیلا ہواپاتا ہے اسے پہنتا ہے( کنزالعمال جلد جلد 15صفحہ 299 )جہاں کوئ بچھونا بچھا ہو جس پر کوئ سوتا نہ ہو اس پر شیطان سوتا ہے ان احادییث سے اس کی اصل نکلتی ہے اور پورا لپیٹ دینا بہتر (فتاویٰ رضویہ جلد سوم صفحہ 75) (بحوالہ فتاویٰ فقیہ ملت جلد اول صفحہ 108)
واللہ اعلم باالصواب
محمد ریحان رضا رضوی
فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج
ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
الجواب صحیح
فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ