Headlines
Loading...
حنفی مقتدی کی نماز شافعی امام کے پیچھے ہوگی یا نہیں

حنفی مقتدی کی نماز شافعی امام کے پیچھے ہوگی یا نہیں




        السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس کے بارے میں امام شافعی مسلک کے ہوں اور مقتدی حنفی تو مقتدی کی نماز شافعی امام کے پیچھے ہوگی یا نہیں

      الســــاٸل محمد وارث علی جہان آباد الھند

-------------------------------------------------------------------
   
       وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

             الجواب بعون الملک الوہاب

اگرشافعی امام کوئی ایساکام کریں جومذہب حنفی کےمطابق ناقض وضوہویامفسدنمازہوجیسے منھ بھرقےہویاغیرسبیلین سےخون وغیرہ نکل کربہنےکےبعد وضو نہ کیایامستعمل سےوضوکیایاوضومیں چوتھائی سرسےکم مسح کیا صاحب ترتیب ہوکریادہوتےہوئےاوروقت میں وسعت کےباوجودقضاءپڑھےیاکوئی فرض ایک بارپڑھکراسی فرض نمازکی امامت کررہاہوتوشافعی امام کی اقتداءدرست نہیں ہےجیساکہ غنیہ صفحہ 480میں ہےاماالاقتداءبالمخالف فی الفروع کالشافعی فیجوزمایعلم منہ مایفسدالصلوۃ علی الاعتقادی المقتدی علیہ الاجماع اوراگرشافعی امام مسائل حنفیہ کی رعایت کرتاہےتواس کےپیچھےحنفیوں کونمازپڑھنادرست ہےبشرطیکہ مذہبی وغیرہ اوروجہ مانع امامت نہ ہوجیساکہ ردالمختارکبریٰ میں ہے ان علم الاحتیاط منہ فی مذھبنافلاکراھۃ فی الاقتداءبہ ردالمختار جلداول صفحہ 480مگرحنفیوں کورفع یدین میں اسکی اتباع کرنامکروہ ہےاورشافعی امام جب کہ وتروسلام سےپڑھےتوحنفیوں کواقتداء درست نہیں جیساکہ درمختارمع شامی میں ہےصح الاقتداءفیہ الشافعی لم یفصلہ بسلام لاان فصلہ علی الاصح جلداول صفحہ 448
حوالہ فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ 261
نوٹ دورحاضرمیں انکی اقتداءمیں نمازنہ پڑھی جائےیہی زیادہ انسب کیونکہ وہ اس دورمیں حنفیوں کی رعایت نہیں کرتےہیں

              واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

        محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ

             اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ