Headlines
Loading...
ایک مسجد کی رقم دوسرے مسجد میں صرف کرنا کیسا ہے

ایک مسجد کی رقم دوسرے مسجد میں صرف کرنا کیسا ہے

🌹السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌹
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد کی رقم دوسرے مسجد میں لگانا کیسا ہے ؟
برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں

 عین نوازش ہوگی

فقط والسلام

محمد شاکر رضوی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

🌹وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 🌹

الجواب بعون الملک الوھاب کسی مسجد کےرقم کو دوسری مسجد میں نہیں لگا سکتے کیونکہ جب ایک مسجد کا ملبہ دوسری مسجد میں نہیں لگایا جاسکتا تو رقم کیسے لگا سکتے ھیں ۔

جیساکہ حضور مفتی اعظم علامہ مصطفی رضا خان علیہ الرحمةوالرضوان تحریر فرماتے ھیں ؛؛ اس( مسجد)کا ملبہ کڑی تختہ انیٹ پتھر کو دوسری مسجدمیں نہیں لگایا جاسکتا۔

📗بحوالہ ردالمحتارکے تحریر فرماتے ھیں ان المسجداذاخرب یبقی مسجداابدا۔(ردالمحتار جلددوم صفحہ ٣٥٧)

📙اوراسی میں حاوی قدسی سے ھے''لایجوزنقله ونقل ماله الی مسجد آخر (ردالمحتار جلددوم صفحہ ٣٥٨ )

📘عالمگيری میں ھے؛؛ لوصاراحدالمسجدین قدیما وتداعی الی الخراب فاراد اھل السکه بیع القدیم وصرفه فی المسجدالجدید فانه لایجوز ۔
(فتاوی عالمگیری جلددوم صفحہ ٤٥٨ )

 📚فتاوی مصطفویہ صفحہ ٢٦٩
انتباہ 🌷 اگرکوئ شخص بیک وقت دویادو سے زیادہ مسجدوں کا متولی ھو ۔اورکوئ شخص اپنی رقم یہ کہہ کر دے کہ اس رقم کو مسجد میں لگادو تومتولی کو اختیار ھے کہ کسی بھی مسجد میں لگاۓ جو اس کے اختیار میں ھو ۔
اوراگر رقم دینے والا کسی مسجدکو خاص کردیا تو اب اس صورت میں جس مسجد کوخاص کیا ھے رقم اسی مسجد میں لگےگا اس رقم کودوسری مسجد میں استعمال کرنا جائز نہیں ۔

وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
🌷کتبه 🌷

العبد محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ 
٢١ ربیع النور ١٤٤١ھ
١٩ نومبر ٢٠١٩ء

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ