Headlines
Loading...
مسلم کو نمستے یا نمسکار کہنا کیسا ہے

مسلم کو نمستے یا نمسکار کہنا کیسا ہے


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
.... کیا فرماتے ہے علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں ...... مسلم کے گھر میں غیر مسلم بتو کے پوجاری لوگ آتے ہے اور یہ خبیث لوگ نمستے بولتے ہے یا نمسکار بولتے اور کچھ مسلمان بھی اسکا جواب دیتے نظر آتے ہے کیا حکم ہوگا انپر

*_سائل محمد شاہ رخ رضا حنفی ایم پی_*

🌹🌹🌹🌹🌹🌹
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب*

صورت مسؤلہ
*سرکاراعلی حضرت امام احمدرضامحدث بریلوی رضی اللہ عنہ ربہ القوی سےدریافت کیاگیاکہ جواب سلام کفاروہنادک کن الفاظ می. دیئےجائےاورخودبھی ضرورت وبےضرورت ان کوسلام کرےتوکس طورسے*
اس کےجواب میں آپ تحریر فرماتےہیں
کافرکوبےضرورت ابتدابسلام ناجائز ہے *نص علیہ فی الحدیث والفقہ*
اورہندوستان میں وہ طرق تحیت جاری ہیں کہ بضروت بھی انہیں سلام شرعی کرنےکی حاجت نہیں مثلا یہی کافی کہ لالہ صاحب بابوصاحب منشی صاحب یابےسرجھکائےسرپرہاتھ رکھ لیناوغیرہ ذالک

کافراگربےلفظ سلام سلام کرےتوایسےہی الفاظ رائجہ جواب میں بس ہیں اوربلفظ سلام ابتداکرےتوعلماءفرماتےہیں جواب میں وعلیک کہے مگریہ لفظ یہاں مخصوص باہل اسلام ٹہراہواہےاورکافربھی اسےجواب سلام نہ سمجھےگابلکہ اپنےساتھ استہزاء خیال کرےگا توجس لفظ سےمناسب جانےجواب دےلےاگرچہ سلام کےجواب میں سلام ہی کہ کر
*فقدنص محمدانہ ینوی فی الجواب السلام فاافھم*

*فتاوی رضویہ جلدنہم نصف اول صفحہ 65*

*قال المفتی جلال الدین احمدالامجدی علیہ الرحمہ فی فتاوی فقیہ ملت من الجزءالثانی 325*
*لہذاکافرکلرک یاآفیسرکوصاحب کہتےہوئےسرپرہاتھ رکھلےسلام نہ کرےاوراگراس سےکام نہ چلےتوبدرجہ مجبوری نمستےیانمسکارکرسکتاہے*

  واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ
 محمدافسررضاحشمتی سعدی عفی عنہ

    اســـــلامی مـــعــلـومات گــروپ 

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ