کیا سنت ظہر پڑھے بغیر جماعت کی جا سکتی ہے
*السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
بعد سلام عرض خدمتِ اقدس یہ ہے کہ ظہر کی سنت پڑھے بغیر اگر کوئی امام صاحب نے نماز پڑھادی تو کیا یہ نماز ہو جائیگی؟
براے کرم مدلدل جواب ارشاد فرماکر شکریہ کا موقع عنایت کیجیے۔
ســـــائــــــــــل
محمد عرفان قادری دربھنگہ بہار
وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ*
. *📚 الجواب۔بعون الملک الوھاب 👇*
بلا عذرشرعی چاررکعت سنت پڑھے بغیر ظہر فرض کی امامت کرنا مکروہ ھے اور بالکل ترک کردینے یعنی بعد فرض بھی نہ پڑھنے والےکیلۓ وعید ھے ۔
📖 جیساکہ حدیث شریف میں ھے کہ حضوراقدس ﷺ نے فرمایا ؛؛من ترک اربعاًقبل الظھر لم تنله شفاعتی اھ*
📕فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ ٢٦٢*
اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ نے ارشادفرمایا ؛؛ بلاوجہ امام کا( سنت مؤکدہ ) مؤخر کرنا سنت کے خلاف ھے ۔*
*📗فتاوی امجدیہ جلداول باب مکروھات الصلوٰة صفحہ ٢٠٠*
*وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب
کتبــــــــــــــــــه*
🌹حضرت علامہ و مولانا محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی عفی عنہ صاحب قبلہ
٢٠ ربیع النورشریف ١٤٤١ھ ١٨ نومبر ٢٠١٩ء
_* { اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ } *_
حضرت اپنے گروپ میں مجھے بھی شآمل فرمالیں مہربانی ہوگی خدا حافظ
جواب دیںحذف کریں