Headlines
Loading...
شادی شدہ زانیہ کے لئے کیا حکم ہے ؟

شادی شدہ زانیہ کے لئے کیا حکم ہے ؟

       

اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪوَبَرَڪَاتُہْ_


         *ســـــــــــــــــوال*

   کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت ہے اسکا شوہر ویدش میں رہتا ہے اور وہاں سے خرچ وغیـــــرہ بھیجتا رہتا ہے لیکن وہ عورت یہاں پر زنا کاری کراتی ہے تو ایسی عورت پر عندالشرع کیا حکم نافذ ہوگا؟ برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام

        سائل/ محمد شاکر رضوی


  ❂ *_وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*❂  

                  *_بسم اللہ الرحمن الرحیم_*
*📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب ھوالھادی الصواب*👇   زنا گناہ کبیرہ ہے زناکرنے والے مرد وعورت پر اللہ کی جانب سے بہت بڑی سزا ہےجیساکہ اللہ تعالی قرآن شریف میں ارشاد فرماتاہے *اَلزَّانِیَۃُ وَ الزَّانِیۡ فَاجۡلِدُوۡا کُلَّ وَاحِدٍ مِّنۡہُمَا مِائَۃَ جَلۡدَۃٍ ۪ وَّ لَا  تَاۡخُذۡکُمۡ بِہِمَا رَاۡفَۃٌ  فِیۡ  دِیۡنِ اللّٰہِ  اِنۡ کُنۡتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ۚ وَ لۡیَشۡہَدۡ عَذَابَہُمَا طَآئِفَۃٌ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ* ﴿سورہ نور۲﴾
*ترجمہ* جو عورت بدکار ہو اور جو مرد تو ان میں ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ اور تمہیں ان پر ترس نہ آئے اللہ کے دین میں اگر تم ایمان لاتے ہو اللہ اور پچھلے دن پر اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ حاضر ہو-
🖊یاد رہے یہ حکم غیر شادی شدہ کے لئے ہے اور شادی شدہ کو رجم کرنے یعنی پتھر مار کرہلاک کر نے کا حکم ہے جیسا کہ سید نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمہ *الزانیۃ والزانی*  کی تفسیر میں تحریر فرماتے ہیں "یہ خطاب حکام کو ہے کہ جس مرد یا عورت سے زنا سرزد ہو اسکی حد یہ ہے کہ اس کے سو١٠٠ کوڑے لگاؤ یہ حد ہر غیر محصن(آزاد کنوارے) کی ہے، کیوں کہ ہر محصن (آزاد شادی شدہ) کا حکم یہ ہے کہ اس کو رجم کیا جائے جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے کہ ماعز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بحکم نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم رحم کیا گیا محصن وہ آزاد مسلمان ہے جو مکلف ہو اور نکاح صحیح کے ساتھ صحبت کر چکا ہو خواہ ایک ہی مرتبہ ایسے شخص سے زنا ثابت ہو تو رجم کیا جائے اور ان میں سے ایک بات بھی نہ ہو مثلاً حر نہ ہو مسلمان نہ ہو یا عاقل بالغ نہ ہو اس نے کبھی اپنی بیوی کے ساتھ صحبت نہ کہ ہو یا جس کے ساتھ کی ہو اس سے نکاح فاسد ہوا ہو تو یہ سب غیر محصن میں داخل ہیں اور ان سب کا حکم کوڑے مارنا ہے" *(تفسیر خزائن العرفان سور نور)*
🖊 حدیث شریف ملاحظہ ہو. *حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمْ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَحَدَّثَهُ أَنَّهُ قَدْ زَنَى ، فَشَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَ ، وَكَانَ قَدْ أُحْصِنَ*
*ترجمہ* حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ اسلم کے ایک صاحب ماعز نامی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہا کہ میں نے زنا کیا ہے۔ پھر انہوں نے اپنے زنا کا چار مرتبہ اقرار کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے رجم کا حکم دیا اور انہیں رجم کیا گیا، وہ شادی شدہ تھے۔ *(بخاری حدیث نمبر ٦٧١٤)*
🖊یہ بھی یادرہے کہ ثبوت زنا کے لئے چار آزاد مرد گواہ کی ضرورت ہے (جو گواہی کے مستحق ہوں)پھر اگر تہمت لگانے والا چار گواہ نہ پیش کرسکے تو اسے اسی کوڑے ماریں جائیں جیسا کہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے *وَ الَّذِیۡنَ یَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ ثُمَّ لَمۡ یَاۡتُوۡا بِاَرۡبَعَۃِ  شُہَدَآءَ فَاجۡلِدُوۡہُمۡ ثَمٰنِیۡنَ جَلۡدَۃً  وَّ لَا تَقۡبَلُوۡا لَہُمۡ شَہَادَۃً  اَبَدًا ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ  الۡفٰسِقُوۡنَ ۙ اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ وَ اَصۡلَحُوۡا ۚ فَاِنَّ  اللّٰہَ  غَفُوۡرٌ  رَّحِیۡمٌ* ﴿سورہ نور۴-۵﴾
*ترجمہ* اور جو پارسا عورتوں کو عیب لگائیں پھر چار گواہ معائنہ کے نہ لائیں تو انھیں اسی کوڑے لگاؤ اور ان کی گواہی کبھی نہ مانو اور وہی فاسق ہیں ،مگر جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور سنور جائیں تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے -
🖊 نیز فرماتاہے *لَوۡ لَا جَآءُوۡ عَلَیۡہِ  بِاَرۡبَعَۃِ شُہَدَآءَ ۚ فَاِذۡ لَمۡ یَاۡتُوۡا بِالشُّہَدَآءِ  فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ  اللّٰہِ   ہُمُ   الۡکٰذِبُوۡنَ*﴿سورہ نور ۱۳﴾
*ترجمہ*  اس پر چار گواہ کیوں نہ لائے ، تو جب گواہ نہ لائے تو وہی اللہ کے نزدیک جھوٹے ہیں،
🔎خلاصہ کلام یہ ہے کہ سائل چار گواہ پیش کرے جنھوں نے اس طرح دیکھا ہو جیسے ماچش کے اندر سلائی یا وہ عورت خود اقرار کرے تو اس عورت کے لئے حکم شرع یہ ہے کہ اس کو سنگسار کیا جائے لیکن ہمارے ہندوستان میں اسلامی حکومت نہیں ہے اس لئے اس کو اعلانیہ توبہ کرنے پر مجبور کیاجائے بعد توبہ  عورت آئندہ ایسا نہ کرنے کا وعدہ کرے اور کار خیر کرے مثلا مسجد میں جن چیزوں کی ضرورت ہو وہ لاکر دےاور میلاد وغیرہ کرے اور غریبوں میں صدقات و خیرات کرے کہ اعمال صالحہ قبول توبہ میں معاون ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں ہے *اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ  حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ  اللّٰہُ  غَفُوۡرًا  رَّحِیۡمًا*﴿سورہ فرقان ۷۰﴾
*ترجمہ* مگر جو توبہ کرےاور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلا ئیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے.
🖊اور اگر عورت توبہ نہ کرے تو اس کا سماجی بائیکاٹ کردیا جائے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے *وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ  فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ  الذِّکۡرٰی  مَعَ الۡقَوۡمِ  الظّٰلِمِیۡنَ*﴿سورہ انعام ۶۸﴾
 *ترجمہ* اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ،
🖊اگر اس کا شوہر زیادہ دنوں سے ودیش رہ رہا ہو جسکی وجہ سے اس کی بیوی اپنے نفس پر قابو ناپاکر گناہ کبیرہ میں ملوث تو اس پر بھی لازم ہے کہ اعلانیہ توبہ کرے اور روپئے کے لالچ میں اتنے دنوں تک باہر نہ گزارے جس سے بیوی مجبور ہوکر گناہ کبیرہ میں ملوث ہو.
🖊اور اگر سائل چار گواہ نہ پیش کرسکتے تو اس پر لازم ہے کہ اعلانیہ توبہ کرے اور آئندہ الزام نہ لگانے کا وعدہ کرے کیونکہ تہمت بھی گناہ کبیرہ ہے اور تہمت لگا نے پر دنیا و آخرت میں بہت سخت عذاب ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے *اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰہُ  یَعۡلَمُ  وَ  اَنۡتُمۡ  لَا  تَعۡلَمُوۡنَ* ﴿سورہ نور ۱۹﴾
*ترجمہ*  وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں برا چرچا پھیلے ان کے لیے دردناک عذاب ہے دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ،
🖊اور اگر سائل توبہ نہ کرے تو اس کا سماجیی بائیکاٹ کردیا جائے.
           *والـــلـــہ اعـــــــلـــم بـــالصــــواب*

*✍ از قــلـــم حـضــرت عــلامـہ و مــولانــا تــــــــاج مـــحــــمــــد حـــنــفـــی قــــــادری واحـــدی اتـــرلــوی صـاحب قـبــلہ
  
١٢/ربیع الاول ١٤٤١ھ
١٠/نومبر٢٩١٩ء اتوار

 { اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ