عبدالمطلب کو صحابی کہنا از روئے شرع کیســـاھے

                اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 

آپ حضور والا کی بارگاہ میں ایک سوال ھے اسکا جواب عنایت فرماٸیں حوالہ کے ساتھ حضرت عبدالمطلب رضی اللہ عنہ و حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعای عنھاکے بارے میں کہ کیا ان دونوں نے ایمان لایا کیا ان دونوں کو صحابی اور صحابیہ کہیں گے جواب عنایت فرماٸیں بہت مہربانی کرم ھوگا

                الســــاٸل..... محمد اختر رضا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ

               الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
آپ نے خود انھیں رضی اللہ عنہ لکھ کر مومن ہونا اقرار کیا پھر سوال کیسابیشک حضور علیہ السلام کے دادا مومن تھےحضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا کا وصال زمانہ فترت میں ہوا، آپ خالص توحید پرست تھے، ارشاد باری تعالیٰ ہے وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولاً ( بَنِيْ إِسْرَآءِيْل ، 17 : 15) اور ہم ہرگز عذاب دینے والے نہیں ہیں یہاں تک کہ ہم (اس قوم میں) کسی رسول کو بھیج لیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں پاک نسبوں سے پاک رحموں کی طرف منتقل ہوا ہوں،
معلوم ہوا حضور علیہ السلام کے دادا مومن تھے البتہ صحابی ہونے کا شرف نہیں حاصل ہوا اور حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا مومنہ بھی تھی اور صحابہ بھی تھیں کیونکہ انھوں نے اسلام قبول کیا جیسا کہ سیدی سرکار اعلیٰ حضرت مجد اعظم امام احمد رضا خان بریلوی علیہ رحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ جن سعادت مَند خواتین نے رحمتِ عالَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو دودھ پلانے کا شرف حاصل کیا، ان میں ایک مبارک نام حضرت سیّدتنا حَلیمہ سَعْدِیہ بنت عبد اللہ بن حارِث رضی اللہ تعالٰی عنہا کا بھی ہے، آپ رضی اللہ تعالٰی عنہا کا تعلق قبیلۂ بنی سعد سے ہے، آپ شرفِ اسلام و صحابیت سے مشرف ہوئیں، آپ کے شوہر کا نام حضرت حارِث رضی اللہ تعالٰی عنہ تھا، آپ بھی صاحبِ ایمان اور حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی صحبتِ بابرکت سے فیض پانے والے تھے نیز آپ رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمت میں بھی حاضرہوئے۔(فتاویٰ رضویہ،ج30،ص293 ملخصاً)

                    واللہ اعلم بالصواب
           کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی 

الجواب صحیح فقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی ارشدی اترولوی

              اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0