Headlines
Loading...
امام کے پیچھے تکبیر کہنا کیسا ہے؟؟؟

امام کے پیچھے تکبیر کہنا کیسا ہے؟؟؟


                 السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

سوال جب تکبیر دیتے ہیں اگر امام کے پیتھ پیچھے یعنی امام کے سیدھے کھرا ہوکر تکبیر دینا کیسا ہے جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرما ئیں

                 محمد رفیقِ ثمستی پور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
        وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

                الجواب بعون الملك الوھاب

اقامت امام کے پیچھے داہنی طرف سے پڑھنا زیادہ بہتر ہےآج کل یہ ضروری خیال کیا جاتا ہے کہ اقامت یا تکبیر جو جماعت قائم کرنے سے قبل مؤذن لوگ پڑھتے ہیں اس میں پڑھنے والا امام کے پیچھے یا داہنی طرف ہو یا بائیں طرف ہو اور بائیں جانب کھڑے ہو کر تکبیر پڑھنے کو ممنوع خیال کرتے ہیں حالانکہ تکبیر بائیں طرف سے پڑھنا بھی منع نہیں ہے۔سیدی سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں اور اقامت کی نسبت بھی تعین جہت کہ داہنی طرف ہو یا بائیں طرف فقیر کی نظر سے نہ گزریہاں اس قدر کہہ سکتے ہیں کہ محاذات امام پھر جانب راست مناسب تر ہےفتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ نمبر/465خلاصہ یہ امام کے پیچھے یا داہنی طرف سے پڑھنا زیادہ بہتر ہے لیکن بائیں طرف سے پڑھنا بھی جائز ہے اور اس سے نماز میں کوئی کمی نہیں آتی اور داہنی طرف کو ضروری خیال کرنا غلط فہمی ہے۔غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح صفحہ نمبر/ 33/ 34

کتبہ محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند موبائیل فون/9454675382

2 تبصرے

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ