ایک بیٹے کو مکان دینے کے بعد دوسرے وارثوں کا حق


السؤال: ایک شخص کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، اس کے پاس ایک مکان ہے۔ وہ شخص اپنی وفات سے پہلے صرف زبان سے یہ کہتا ہے کہ میرا یہ مکان میں نے اپنے ایک بیٹے کو دے دیا تو کیا اس مکان میں دوسرے وارثوں کا بھی حصہ ہوگا یا صرف اسی ایک بیٹے کا؟
المستفی محمد معین خان  شہر/مقام: مالیگاؤں (ناشک)
رابطہ نمبر:8208679535  
الجواب بعون الملک الوہاب
اگر مذکورہ شخص نے اپنی زندگی میں صرف زبان سے یہ کہا کہ میں نے اپنا مکان فلاں بیٹے کو دے دیا لیکن مکان اس بیٹے کے قبضے میں نہیں دیا اور مکان بدستور والد ہی کے قبضہ اور تصرف میں رہا تو صرف زبان سے کہہ دینے سے مکان بیٹے کی ملکیت نہیں ہوگا
بلکہ والد کے انتقال کے بعد وہ مکان اس کا ترکہ شمار ہوگا اور اس کے تمام شرعی وارثوں میں شرعی حصوں کے مطابق تقسیم ہوگا لہٰذا دوسرے وارثوں کا حق صرف اس وجہ سے ختم نہیں ہوگا کہ والد نے زندگی میں زبانی طور پر ایک بیٹے کو مکان دینے کی بات کہہ دی تھی
البتہ اگر والد نے اپنی زندگی میں مکان اپنے بیٹے کو باقاعدہ ہبہ (گفٹ) کردیا اور اس کا قبضہ بھی بیٹے کو دے دیا، یعنی بیٹا اس مکان پر مکمل طور پر قابض اور متصرف ہوگیا تو ہبہ مکمل ہوگیا اور مکان اسی بیٹے کی ملکیت ہوگا۔ ایسی صورت میں والد کے انتقال کے بعد وہ مکان ترکہ میں شامل نہیں ہوگا
فتاویٰ ہندیہ میں ہے: وَتَتِمُّ الْهِبَةُ بِالْقَبْضِ یعنی ہبہ قبضہ دینے سے مکمل ہوتا ہے
(فتاویٰ ہندیہ کتاب الہبہ)
اور بہارِ شریعت میں بھی ہبہ کے احکام میں قبضہ کو معتبر قرار دیا گیا ہے
لہٰذا سوال میں بیان کردہ صورت میں اگر صرف زبانی طور پر مکان ایک بیٹے کو دینے کا کہا تھا اور قبضہ نہیں دیا تھا تو مکان صرف اس ایک بیٹے کا نہیں ہوگا بلکہ والد کے انتقال کے بعد وہ ترکہ ہوگا اور شرعی وارثوں میں تقسیم ہوگا
اگر والد کے انتقال کے وقت صرف یہی ایک بیٹا اور ایک بیٹی وارث ہوں اور کوئی دوسرا شرعی وارث نہ ہو، تو ترکہ میں بیٹے کو دو حصے اور بیٹی کو ایک حصہ ملے گا

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشنپور فتحپور الھند
✔️✔️✔️ الجواب صحیح والمجیب النجیح خلیفہ حضور تاج الشریعہ و نواسہ امام علم فن مفتی خواجہ صبر نواز قادری رضوی بانی دارالعلوم فیضان امام علم فن للبنات
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق یا نیا سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز (آج کا شیڈول)

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
نوٹ: 1 سے 2 منٹ کی احتیاط ملحوظ رکھیں۔

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ رخ: تقریباً 265° مغرب-جنوب
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
موبائل کو بالکل سیدھا ہاتھ پر رکھیں۔ لال سوئی کا رخ کعبہ شریف کی سمت کی طرف گھوم جائے گا۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

اپنے مال، نقدی اور سونے چاندی کی مالیت درج کریں:

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0