Headlines
Loading...
   *السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*🖋سوال* علما ے کرا م کی بارگاہ میں سوال ہے کی ایک شخص کی شادی ہوئی تھی اب وہ اپنے سالی کے ساتھ نکاح کر لیا ہے کیا یہ درست ہے؟ اور کیا دونو نکاح ٹوٹ گیا ؟
رہنمائی فرمائیں
*سائل* .محمّد سرور قادری .راۓ بریلی

🖊 *الجواب بعون الملک.الوہاب ھو الھادی الی الصواب والیہ المرجع الماب* سالی سے نکاح حرام اشد حرام ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے *حُرِّمَتۡ عَلَیۡکُمۡ اُمَّہٰتُکُمۡ وَ بَنٰتُکُمۡ وَ اَخَوٰتُکُمۡ وَ عَمّٰتُکُمۡ وَ خٰلٰتُکُمۡ وَ بَنٰتُ الۡاَخِ وَ بَنٰتُ الۡاُخۡتِ وَ اُمَّہٰتُکُمُ الّٰتِیۡۤ اَرۡضَعۡنَکُمۡ وَ اَخَوٰتُکُمۡ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ وَ اُمَّہٰتُ نِسَآئِکُمۡ وَ رَبَآئِبُکُمُ الّٰتِیۡ فِیۡ حُجُوۡرِکُمۡ مِّنۡ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیۡ دَخَلۡتُمۡ بِہِنَّ ۫ فَاِنۡ لَّمۡ تَکُوۡنُوۡا دَخَلۡتُمۡ بِہِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ ۫ وَ حَلَآئِلُ اَبۡنَآئِکُمُ الَّذِیۡنَ مِنۡ اَصۡلَابِکُمۡ ۙ وَ اَنۡ تَجۡمَعُوۡا بَیۡنَ الۡاُخۡتَیۡنِ اِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا* ﴿ۙنساء۲۳﴾
*ترجمہ* حرام ہوئیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری مائیں جنہوں نے دودھ پلایا اور دودھ کی بہنیں اور عورتوں کی مائیں اور ان کی بیٹیاں جو تمہاری گود میں ہیں ان بیبیوں سے جن سے تم صحبت کرچکے ہو تو پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو ان کی بیٹیوں سے حرج نہیں اور تمہاری نسلی بیٹوں کی بیبیاں اور دو بہنیں اکٹھی کرنا مگر جو ہو گزرا بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
 🖊 اگر نکاح کو ناجائزو حرام سمجتے ہوئے کیا تو گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا اس پر لازم ہے کہ سالی کو کو اپنے سے دور کردے اور سچے دل سے اعلانیہ توبہ کرےیونہی جو حضرات یہ علم رکھتے ہوئے کہ فلاں کی سالی ہے نکاح میں شرکت کئے یا گواہ بنے ان سب پر اعلانیہ تو بہ لازم ہے شخص مذکورہ کو بعد توبہ کار خیر کرنے کا حکم دیں کہ سالی سے نکاح کرنے کے سبب سخت گنہ گار ہوا اور کار خیر توبہ میں معاون ہیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے **اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا*﴿سورہ فرقان ۷۰﴾
*ترجمہ* مگر جو توبہ کرےاور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے.
🖊اور اگر اعلانیہ توبہ نہ کرے تو سارے مسلمان بائیکاٹ کردیں جیسا کہ قرآن شریف میں ہے *وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّکۡرٰی مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ*﴿سورہ انعام ۶۸﴾
 *ترجمہ* اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ .
🖊اگر سالی سے وطی کی ہو تو سالی پر عدت گزارنا لازم ہے اور ایام عدت میں بیوی کے پاس نہ جاے عدت کے بعد جانے میں حرج نہیں کیونکہ پہلی بیوی سے نکاح نہ توٹا وہ بدستور اس کی زوجہ ہے.واللہ اعلم با الصواب

*طـــــــــالبـــــــــــــــ دعـــــــــــــا*

الفقیر *تاج محمد* حنفی قادری واحدی
١١ محرم الحرام ١٤٤٠
اسلامی معلومات گروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ