Headlines
Loading...
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ*
🖋 *سوال* کیا فرماتے ہیں علماے دین اور مفتیان شرع متین کے زید کی بیوی بلا ضرورت قرض لے لی اس بات پر زید بہت ناراض گی دیکھا یا اور بولا میر ے گھر میں رہی تو تجھے طلاق دید ینگے اس بات پر زید کی بیوی گھر چھوڑ کر اپنے میکہ چلی گئ کچھ دنوں کے بعد زید نے اپنے دوست سے کہا میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دیا یہ مسئلہ گاؤں کے امام صاحب کے پاس پہنچا امام صاحب نے طلاق رجعی واقع ہونا بتایا ایک مہینہ سترہ دن ہونے کی وجہ سے امام صاحب نے طلاق بائن ثابت کیا اور کہا دوبارہ نکاح کرنا پڑےگا اور امام صاحب نے زید کوزید کی بیوی کے ساتھ دوبارہ نکاح پڑھا دی یہ کہاں تک درست ہے ذرا وضاحت فرمائیں تو مہر بانی ہوگی
*محمد* شہاب الدین رضوی مظفرپور بہار.

*🌹وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ🌹*

🖊 *الجـــــواب بعون الملک الوہاب ھو الھادی الی الصواب والیہ المرجع الماب* بلاوجہ طلاق کا مطالبہ کرنا جائز نہیں اور طلاق دینا بھی درست نہیں اللہ ورسول کو ناپسند ہے جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وسلم لفط طلاق دے دینگے سے طلاق واقع نہیں ہوتی ہاں اگر شوہر اقرار کرے یا گواہ موجود ہوں تو طلاق واقع ہوجائے گی مگر رجعی دیا تو رجعی اور مغلظہ دیا تو مغلظہ اور دونوں کی عدت تین حیض ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے *وَ الۡمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصۡنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍ* اور طلاق والیاں اپنی جانوں کو روکے رہیں تین حیض تک. *(سورہ بقرہ ۲۲۸)*
🖊عالم صاحب کا ایک مہینہ سترہ دن پر طلاق بائن کاحکم دینا سراسر جہالت ہے ان پر لازم ہے کہ اعلانیہ توبہ کریں اور دوبارہ غلط مسئلہ بتانے کی جسارت نہ کریں کیونکہ غلط مسئلہ بیان کرنے والے پر زمین وآسمان کے فرشتے لعنت بھیجتے ہیں جیسا کہ حدیث شریف میں ہے *من افتی بغیر علم لعنتہ ملائکۃ السماء والارض* جو بغیر علم کے فتوٰی دے اس پر آسمان و زمین کے فرشتوں کی لعنت ہو۔ *( کنز العمال.بحوالہ ابن دساکر عن علی حدیث ۲۹۰۱۸)*
🖊اگر شوہر نے طلاق رجعی دی تھی تو تجدید نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر طلاق مغلظہ دی تھی تو نکاح نہ ہوا جب تک حلالہ نہ کرائے کہ عدت کے بعد عورت دوسری شادی کرے پھر طلاق کے بعد یا شوہر کے انتقال کے بعد عدت گزارے پھر شوہر اول سے شادی ہوسکتی ہے .واللہ اعلم با الصواب

*طـــــــــالبـــــــــــــــ دعـــــــــــــا*

الفقیر *تاج محمد* حنفی قادری واحدی

۲۴/شوال المکرم ۱۴۴۰ھ
۲۸/جون ۲۰۱۹ء بروز جمعہ
اسلامی معلومات گروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ