Headlines
Loading...
پیارے آقا سے پہلے قبر میں تیسرا سوال کیا ہوتا تھا؟

پیارے آقا سے پہلے قبر میں تیسرا سوال کیا ہوتا تھا؟



(سوال) جب تک ہمارے نبی ﷺ دنیا میں تشریف نہیں لائے تھے تو قبر میں تیسرا سوال کون سا ہوا کرتا تھا؟ برائے مہربانی دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

(جواب) اکثر علماء کے نزدیک سوالات قبر اس امت کے مؤمنين وکفار کے ساتھ خاص ہیں یعنی پچھلی امتیں اور اہل فترت سؤالات قبر کے ذریعے ابتلائے آزمائش نہ تھے۔ یہی مؤقف صحیح تر معلوم ہوتا ہے اور اس حدیث سے اس کی تائید ہوتی ہے فرمایا نبی کریم ﷺ نے ﺇﻥ ﻫﺬﻩ اﻷﻣﺔ ﺗﺒﺘﻠﻰ ﻓﻲ ﻗﺒﻮﺭﻫﺎ ﻓﻠﻮﻻ ﺃﻥ ﻻ ﺗﺪاﻓﻨﻮا ﻟﺪﻋﻮﺕ اﻟﻠﻪ ﺃﻥ ﻳﺴﻤﻌﻜﻢ ﻣﻦ ﻋﺬاﺏ اﻟﻘﺒﺮ اﻟﺬﻱ ﺃﺳﻤﻊ ﻣﻨﻪ یعنی یقیناً یہ امت اپنی قبروں میں آزمائی جاتی ہے اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ تم ایک دوسرے کو دفنانا چھوڑ دو گے تو میں اللہ سے دعا کرتا کہ وہ تمہیں عذابِ قبر میں سے کچھ سنوا دے جسے میں سن رہا ہوں (صحیح مسلم م ٢٨٦٧) والله تعالی أعلم

كتبه: ندیم ابن علیم المصبور العینی

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ