Headlines
Loading...
مــــرحـــــوم والــدیــن کی روح کـــو کــیــسے راضی کــیا جــاۓ

مــــرحـــــوم والــدیــن کی روح کـــو کــیــسے راضی کــیا جــاۓ


السَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
سوال👈 بعد سلام کے عرض یہ ہے کہ اگر ماں کا اچانک انتقال ہوجاٸے اور اولاد کو اپنی ماں سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگنے کی مہلت نہ ملے تو بعد موت کیا طریقہ ہے کہ اولاد کی معافی ہوسکے تمام علمإکرام سے گزارش ہے اس کا جواب ضرور عنایت فرمادیں بہت ضرورت ہے 
         ساٸل حسن رضا بریلی شریف

        وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

           الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب
 اگر اولاد والدین کو انکی زندگی میں خوش رکھتا تھا اور انکی خدمتیں کیا کرتا تھا تو موت کے وقت معافی مانگنا لازم نہیں ہے ہاں اگر والدین کو تکلیف پہنچایا ہو اور وہ اولاد سے ناخوش رہتے تھے تو یہ ناجائز و حرام ہے کیونکہ قرآن پاک میں کئ ایک مقام پر آیا ہے وبالوالدین احسانا یعنی ماں باپ کے ساتھ احسان کرو مطلب حسن سلوک سے پیش آؤ.
    ایسی اولاد کو چاہئے تھاکہ انکی زندگی میں ہی معافی مانگ لے موت کا انتظار کرنے کی کیا ضرورت.
صورت مسئلہ میں اولاد پر لازم ہے کہ سچے دل سے توبہ کرے کہ اللہ توبہ قبول کرنے والا ہے. اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ توبہ کرنے والا گناہوں سے ایسے پاک ہوجاتا ہے گویا اس نے گناہ ہی نہیں کیا ہے.اور ہر جمعہ کو والدین یا جو فوت ہوئے ہوں ماں یا باپ انکی قبر پر حاضر ہوکر فاتحہ پڑھ کر ان کی روح کو ایصال کرے اور اللہ سے معافی مانگے حدیث شریف میں ہے عن ابی اھریرتہ قال قال رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم من زار قبر ابویہ او احدھما کل یوم جمعتہ برتہ غفر اللہ لہ وکتب بر
ترجمہ👈 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو ماں باپ دونوں یا ان میں سے کسی ایک کی قبر پرہر جمعہ کو زیارت کے لئے حاضر ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہ بخش دے گا اور وہ ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کر نے والا لکھا جائے گا. 
               (کنزالعمال ج١٦ص٤٦٨)
اور اعلیٰ حضرت مجدد اعظم امام احمد رضا خان علیہ الرحمتہ والرضوان فرماتے ہیں "ہر دوشنبہ و پنچشنبہ کو اعمال ﷲ کے حضور پیش ہوتے ہیں اور ہر جمعہ کو انبیاء اور ماں باپ کے سامنے ، وہ نیکیوں پر خوش ہوتے ہیں اور انکے چہروں کی نورانیت اور چمک بڑھ جاتی ہے، تو ﷲ سے ڈرو اور اپنے مردوں کو اپنی بداعمالیوں سے ایذا نہ دو"               فتاوی رضویہ جلد ٢٩/ص٥٢١/مترجم)
        
              واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی
٢٩/صفر المظفر١٤٤١ھ
٢٩/اکتوبر٢١٠٩ء منگل

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ