Headlines
Loading...
سائیں بابا ہندوں تھے یا مسلمان "

سائیں بابا ہندوں تھے یا مسلمان "

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه

📜ســـــــــــــــــــوال👇

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک ہندوؤں کے بابا ہیں جنکا نام سائی بابا ہے کیا وہ مسلمان تھے اگر تھے تو پھر ہندوں کیوں ہو گئے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام

سائل.. محمد شاکر رضوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب👇

مسلمانوں پر لازم ہے کہ نماز روزوں کے مسائل سیکھیں کسی کے ایمان کے بارے میں جان کر کیا کریں گے کیا سائیں بابا کو زندہ کرکے کلمہ پڑھائیں کیا اگر کوئی ان کو مسلمان کہتا ہے تو ان سے دلیل طلب کریں فقیر کو انکے ایمان کے بارے میں نہیں معلوم ہے اور نہ ہی انکی زندگی کے بارے میں میرے پاس کوئی کتاب ہے البتہ گوگل کے ذریعہ یہ بات معلوم ہوئی کہ سائیں بابا ہر مذہب کے ماننے والوں کو اپنے مریدوں میں شامل کرتے تھے اور ہرمذہب کو حق مانتے تھے یہی وجہ ہے کہ غیر مسلم انکی پوجا کرتے ہیں حقیقت حال اللہ تعالی کو معلوم ہے.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

           ✍🏻کتـبـہ
 حـضـرت عـلامـہ و مــولانـا تاج محمد حنفی قادری واحـــدی صـاحـب قـبـلـہ

🗓بتاریخ ٣٠ اکتوبر بروز بدھ ۲۰۱۹ عیسوی

🌻اســـــلامــی مـــــعــــلـومـــات گـــــروپ🌻

1 تبصرہ

  1. السلام علیکم
    کیا نام نہاد اہلِ حدیث(غیر مقلدین) کے پیچھے یعنی ان کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟
    جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
    والسلام: محمد محفوظ الرحمٰن حسینی
    آندھرا پردیش( ہند)

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ