Headlines
Loading...
شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل واجب ہوگا یا نہیں

شرمگاہ میں انگلی داخل کرنے سے غسل واجب ہوگا یا نہیں

Gumbade AalaHazrat

سوال
  جب حاملہ عورت کی سونوگرافی ہوتی ہے تو میڈم انٹرنل چیک اپ کرتی ہے تو کیا اس سے غسل کرنا ہوگا بینوا توجروا المستفی حافظ توحید عالم اشرفی عشقی

       جواب

سونوگرافی میں طبی آلہ سے اوپری ظاہری بدن سے معائنہ کیا جاتا ہے اور انٹرنل معائنہ پی وی میں عورت کی شرمگاہ میں انگلی داخل کی جاتی ہے۔ ان دونوں معائنہ میں نہ ہی غسل واجب ہوگا اور نہ ہی وضو کہ موجبات غسل سے کوئی موجب اور نواقض وضو سے کوئی ناقض نہ پایا گیا
در مختار میں ہے ولا ﻋﻨﺪ ﺇﺩﺧﺎﻝ ﺇﺻﺒﻊ ﻭﻧﺤﻮﻩ ﻛﺬﻛﺮ ﻏﻴﺮ ﺁﺩﻣﻲ ﻭﺫﻛﺮ ﺧﻨﺜﻰ ﻭﻣﻴﺖ ﻭﺻﺒﻲ ﻻ ﻳﺸﺘﻬﻲ ﻭﻣﺎ ﻳﺼﻨﻊ ﻣﻦ ﻧﺤﻮ ﺧﺸﺐ ﻓﻲ اﻟﺪﺑﺮ ﺃﻭ اﻟﻘﺒﻞ ﻋﻠﻰ اﻟﻤﺨﺘﺎﺭ

(ردالمحتار ،ج١، ص٣٣٥)
بہار شریعت میں ہے عورت نے اپنی فرج میں انگلی یا جانور یا مردے کا ذَکر یا کوئی چیز ربڑ یا مٹی وغیرہ کی مثلِ ذَکر کے بنا کر داخل کی تو جب تک اِنزال نہ ہو غُسل واجب نہیں اھ بہارشریعت (ح٢، ص٣٢٣) واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ شان محمدالمصباحی القادری


0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ