Headlines
Loading...
لاؤڈ-اسپیکر سے مسجد کے اندر آذان دینا کیسا ہے

لاؤڈ-اسپیکر سے مسجد کے اندر آذان دینا کیسا ہے



   ❂اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂

                 الســـــــــــــــــوال👇

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد کے اندر آذان دینا کیسا ہے لاؤڈ-اسپیکر پر برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلام

    سائل ــــ محمد شاکر رضوی

  ❂وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ❂  

📚✒الجوابـ اللھم ہدایةالحق والصوابــ👇

صورت مسؤلہ پہلےیہ جان لیجئےکہ مسجدکےاندراذان دینامکروہ ومنع ہے اب وہ چاہئےجمعہ کی اذان ہویاپھر پنچ وقتی اذان ہو اور چاہئےلاؤڈاسپیکرسےہویاغیرلاؤڈاسپیکرسےدونوں صورتوں میں مکروہ ومنع ہے

📘فتاوی قاضی خان جلداول صفحہ 78

📗فتاوی عالمگیری جلداول صفحہ 55

📘اور بحرالرائق جلداول صفحہ 255 پرہے.

لایؤذن فی المسجد
🖊یعنی فقہاءکرام نےفرمایاکہ مسجدکےاندراذان نہ دی جائے

📘اورطحطاوی علی مراقی صفحہ 107پرہے

یکرہ ان یؤذن فی المسجدکمافی القھستانی عن النظم
یعنی مسجدمیں اذان پڑھنامکروہ ہےاسی طرح قہستانی میں نظم سے ہے

🖊اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نیز خلفاءراشدین رضی اللہ عنہم اجمعین سےمسجدکےاندراذان دلواناکبھی ایک باربھی ثابت نہیں ہے جولوگ دعویٰ کریں وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورخلفاءراشدین رضی اللہ عنہم پرافتراکرتےہیں

📘ایساہی فتاوی رضویہ شریف جلددوم صفحہ 415پرہے

📘ماخوذ فتاوی فقیہ ملت جلداول صفحہ 90مکتبہ فقیہ ملت دہلی

               واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

              = کتبـــــــــــــــــــــــــہ
حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد افـســـــر رضـــا حشمتـی سعـدی عفـی عنـــہ صـاحـب قبـلـہ

{ اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }

1 تبصرہ

  1. ہمارے یہاں تو لا وڈ اسپیکر لگے ہیں۔اور اذان بھی مسجد میں دی جاتی ہے ۔لاوڈ اسپیکر کی وجہ سے کیونکہ لاوڈ اسپیکر مسجد کے اندر لگے ہیں۔ جواب

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ