گاؤں (دیہات) میں نماز جمعہ ادا کرنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الســـــــــــــــوال
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک گاؤں ہے جہاں پر پچاس سال سے نماز جمعہ ہو رہی تھی اچانک سے اب نماز جمعہ بند کرانا کیسا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی فقط والسلا
سائل ــ محمد ــ شاکر رضوی ـ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
🖊الجواب اللھم ھدایۃ الحق الصواب👇
صورت مسؤلہ میں جب پچاس، سال سےجمعہ اس گاؤں کےاندر قائم ہے تواچانک ختم کرنے کی ضرورت کیاپڑی
دوسری چیز اگراب ختم کردیاجائےگاجمعہ پڑھناتولوگ جوپہلےرب کے حضور جمع ہوتےتھے وہ اب نہیں ہونگے بلکہ حکم یہ ہےکہ اگردیہات میں جمعہ پہلےسےقائم ہے تواس کوختم نہ کیاجائے اور جہاں قائم نہیں ہےوہ قائم نہ کیاجائے
اب آیایہ کہ ختم کیوں نہ کیاجائے
🖋توسرکار اعلی حضرت عظیم البرکت الشاہ امام احمدرضافاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتےہیں کہ لوگ جس طرح رب کی عبادت کریں ان کوکرنےدیاجائےروکانہ جائے
فتاوی رضویہ شریف جلدسوم صفحہ 714
توجہاں پہ جمعہ قائم ہووہاں سےختم نہ کیاجائےکیونکہ اگرختم کردیاجائےگاتولوگ پھردوبارہ اس دن یعنی جمعہ کےجمع نہیں ہونگےتوبہتریہی ہےکہ پچاس سال سےقائم ہےتواس کوقائم ہی رہنےدیاجائےختم نہ کیاجائے
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
(🖍 ) شـــــرف قــــلـــم (👇)
حــضـــرت عـــلامــہ و مـــولانــا محمــــــــد افـســـــر رضـــا حشمتـی سعـدی عفـی عنـــہ صـاحـب قبـلـہ
{ اســـلامـی معـلــومـات گـــــــروپ }
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ