کیا گرم پانی سے وضو کرنا درست ہے
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
علماء کرام سے پوچھنا یہ ہے کہ عام وقت میں گرم پانی سے وضو کرنا کیسا ہے اور اگر طبیعت خراب ہے تو گرم پانی سے وضو کرنا کیسا ہے ؟جواب عنایت فرمائیں فقط
سائل :- حبیب رضا رضوی
۔......................................................
وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
گرم پانی سے وضوجائز ہے کرسکتے ہیں عام حالت ہو یا بیماری ہو البتہ دھوپ سے جو پانی گرم ہوجائے اس پانی سے وضو یا غسل کرنا مکروہ تنزیہی ہے بلکہ بدن ک لگانا بھی منع ہے جیسا کہ فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے کہ دھوپ سے گرم ہونے والے پانی کو وضو، غسل یا کسی اور کام میں استعمال کرنے سے اس وقت اندیشہ برص ہے جب کہ گرم ملک میں گرم موسم میں چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی ٹنکی یا برتن میں دھوپ سے گرم ہوا ہو جب تک ٹھنڈا نہ ہوجائے اس وقت تک کسی طرح بھی بدن پر پہنچانے سے برص کی بیماری ہونے کا اندیشہ ہےالبتہ جو ٹنکیاں دھات کے علاوہ پلاسٹک، فائبر یا اینٹ پتھر وغیرہ سے بنائ جاتی ہیں ان میں دھوپ سے گرم ہونے والے پانی کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ اور اگر کہیں مسجدوں یا گھروں میں لوہے یا اس جیسی دھات کی بنی ہوئی ٹنکیاں پائی جاتی ہوں تو ان میں دھوپ سے گرم ہونے والا پانی جب تک ٹھنڈا نہ ہوجائے استعمال نہ کیا جائے اور اگر ممکن ہو تو انہیں فائبر کی ٹنکی سے بدل دیں درمختار ، کتاب الطھارۃ ، باب المیاہ میں ہے بماء قصد تشمیسه بلا کراھة ۔اور اسی کے تحت ردالمحتار میں ہے واستعماله یخشی منه البرص کما صح عن عمر رضی اللہ تعالی عنہ واعتمدہ بعض محققی الاطباء لقبض زھومته علی مسام البدن فتحبس الدم وذکر شروط کراھته عندھم وھی ان یکون بقطر حار وقت الحر فی اناء منطبع غیر نقدو ان یستعمل وھو حار "( ج 1 ص 324)فتاوی رضویہ میں ہے دھوپ کا گرم پانی مطلقا مگر گرم ملک گرم موسم میں جو پانی سونے چاندی کے سوا کسی اور دھات کے برتن میں دھوپ سے گرم ہوجائے وہ جب تک ٹھنڈا نہ ہولے بدن کو کسی طرح پہنچانا نہ چاہۓ نہ وضو سے نہ غسل سے نہ پینے سے یہاں تک کہ جو کپڑا اس سے بھیگا ہو جب تک سرد نہ ہوجائے پہننا مناسب نہیں کہ اس پانی کے بدن کو پہنچنے سے معاذ اللہ احتمال برص ہے (ج 1 ص 412)(فتاوی مرکز تربیت افتاء ج 1طہارت کا بیان ص 82)
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
ماشااللہ
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ خیرا کثیرا میرے پیارے محسن
حذف کریں