Headlines
Loading...
کیا کوئی ایسی حدیث ہے کہ وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے

کیا کوئی ایسی حدیث ہے کہ وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 

کیا کوئی ایسی حدیث ہے جو میرے آقاﷺ فرمائے ہوں کی. وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے

السائل دلشاد احمد سدھارتھ نگر یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

نہیں ایسی کوئ حدیث نہیں ہے بلکہ اپنے وطن میں اگر دین اورشریعت پر قائم نہ رہ سکتاہو اور اسے یقین ہو کہ ہجرت کرکے دوسرے شہر جائیگا تو فرائض دینی ادا کرسکیگا تو اسپر ہجرت واجب ہے اس کے باوجود وہ ہجرت نہ کراپنے ہی وطن میں رہے تو ایسے مسلمانوں کے خلاف قرآن مقدس میں وعید آئ ہے چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے"ان الذین توفہم الملائکة ظالمی انفسہم قالوا فیم کنتم قالوا کنا مستضعفین فی الارض قالوا الم تکن ارض اللہ واسعة فتہاجروا فیہا فاولائک ماواہم جہنم وساءت مصیرا (پ۵سورةالنساءآیت نمبر ٩٧)وہ لوگ جن کی جان فرشتے نکالتے ہیں اس حال میں کہ وہ اپنے اوپر ظلم کرتے تھے ان سے فرشتے کہتے ہیں کہ تم کاہے میں تھے کہتے ہیں ہم زمین میں کمزور تھے کہتے ہیں کیا اللہ کی زمین کشادہ نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے تو ایسوں کا ٹھکانا جہنم ہے اور بہت بری جگہ پلٹنے کی(کنز الایمان)اور فتاوی مرکز تربیت افتاء دوم ص ٦٧٢پر بحوالہ فتاوی رضویہ ہے"اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ حب الوطن من الایمان نہ حدیث سے ثابت نہ ہرگز ان کے یہ معنی امام بدرالدین زرکشی نے اپنے جزء اور امام شمس الدین محمد سخاوی نے مقاصد حسنہ میں اور امام خاتم الحفاظ جلال الدین سیوطی نے الدر المنشرہ میں بالاتفاق اس روایت کو فرمایا "لم اقف علیہ"معلوم ہواکہ "وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے"(حب الوطن من الایمان)حدیث نہیں ہے 

واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی کشنگنج بہار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ