اہم اعلان
دار الافتاء میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ اپنے شرعی سوالات کے مستند جوابات کے لیے رابطہ فرمائیں۔
شرعی فتویٰ

کیا ماہ محرم میں شادی کرنا درست نہیں ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.... 

کیا فرماتےہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل میں... 
آج جو عوام میں مشہور ہے کہ ماہ محرمالحرام میں شادی کرنا جائز نہین ہے کیا یہ صحیح ہے... مع دلیل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی..... 

سائل.... محمد نواز رضا رضوی پتہ... بائسی پورنیہ بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ 

الجواب بعون الملک الوہاب

شادی کرناکسی بھی مہینے میں منع نہیں ہے جیساکہ حضور سیدی سرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ سے سوال ہوا کہ ماہ محرم الحرام و صفر میں نکاح کرنا منع ہے یا نہیں تو آپ نے جواب دیا نکاح کسی مہینے میں منع نہیں( فتاوی رضویہ شریف جلد 11صفہ 265 ( ہکذااحکام شریعت حصہ اول صفحہ/127/ ) ( فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ نمبر/562 ) ( وغلط فہمیاں اورانکی اصلاح صفحہ نمبر/132/133 )

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ خادم التدریس دارالعلوم غوث الوری ڈانگالکھیم پورکھیری یوپی موبائیل/9454675382

دار الافتاء میں اپنا شرعی سوال ارسال کریں

اپنا مسئلہ تحریر کریں، ان شاء اللہ جلد جواب دیا جائے گا

فہرستِ ابواب و کتبِ فقہ

موضوع اور زمرے کے اعتبار سے فتاویٰ کی فہرست