اہم اعلان
دار الافتاء میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ اپنے شرعی سوالات کے مستند جوابات کے لیے رابطہ فرمائیں۔
شرعی فتویٰ

کتنے قرآنی آیات و آحادیث سے مسائل استنباط ہوتے ہیں



 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسلہ میں کتنے قرآنی آیات سے مسائل استنباط ہوتے ہیں اور کتنی آحادیث مبارکہ سے مسائل استنباط ہوتے ہیں جواب عنایت فرمائیں


المستفتی محمد رضا برکاتی الھنـــد 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 


الجواب بعون الملک الوھاب 


قرآنی آیات میں سے کل پانچ سو (500) آیات سے اور احادیث مبارکہ میں سے کل پانچ ہزار (5000) احادیث سے مسائل شرعیہ کا استخراج و استنباط کیا جاتا ہے( کتاب اللہ) و ھو القرآن بقدر خمس مائۃ آیۃ ممّا یتعلق بالأحکام و کذا المراد بالسنۃ بقدر مائۃ ألف اھ( احسن الحواشی حاشیہ اصول الشاشی ص:2/ مقدمۃ الکتاب / مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی )


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 


کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 16---اکتوبر---2020---بروز جمعہ

دار الافتاء میں اپنا شرعی سوال ارسال کریں

اپنا مسئلہ تحریر کریں، ان شاء اللہ جلد جواب دیا جائے گا

فہرستِ ابواب و کتبِ فقہ

موضوع اور زمرے کے اعتبار سے فتاویٰ کی فہرست