Headlines
Loading...
مخنث جانور کا گوشت کھانا کیسا ہے

مخنث جانور کا گوشت کھانا کیسا ہے



 السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ 

علماء کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض خدمت ہے مخنث جانور یعنی گائے بھینس بکرا وغیرہ مخنث پیدا ھو تو اسکا کھانا کیساہےبرائے کرم تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی


سائل محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب


جائز ہے البتہ ایسے جانوروں کی قربانی ناجائز ہے کیونکہ قربانی کا جانور عیب سے پاک ہونا ضروری ہے فتاویٰ فیض الرسول جلد دوم صفحہ ٤٦١ میں ہےایسی بکری جو نر بھی نہ ہو خنثی ہوکہ جس میں نر و مادہ کی دونوں علامتیں پائی جاتی ہوں تو اس جانور کی قربانی جائزنہیں


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۲۸ صفر المظفر ۱٤٤٢ ھجری

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ