Headlines
Loading...
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حیدرِ کرار کیوں کہتے ہیں

حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حیدرِ کرار کیوں کہتے ہیں

 


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ


کیا فرماتے ہیں علماٸے دین اس بارے میں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حیدرِ کرار کیوں کہتے ہیں اورکب سے کہتے ہیں ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں


احمد رضا قادری اخلاقی، بہار ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہ ﷺ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎


الجواب بعون الملک الوھاب 

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کایہ لقب کرار  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا جیساکہ اسلامی حیرت انگیزمعلومات ص ٣٤٧میں ہےآپ کا یہ لقب کرار حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا کرار کے معنی ہے بار بار حملہ کرنے والا کیونکہ آپ بھی دشمن پر بار بار حملہ کرتے تھے اس لیے آپ کا لقب کرار رکھا ( غیاث اللغات ص٤٠٩ ) 


واللہ اعلم باالصواب 


کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارالعلوم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی ٢٦ صفرالمظفر ١٤٤٢ھ

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ