Headlines
Loading...
جمعہ کا خطبہ کس زینے پر کھڑے ہو کر دینا چاہئے

جمعہ کا خطبہ کس زینے پر کھڑے ہو کر دینا چاہئے



 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کی خطبہ جمعہ ممبر کی کون سی سیڑھی پر کھڑے ہو کر پڑھیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

سائل محمد شہریار رضا قادری

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

ممبر کی سیڑھیوں کو اوپر سے شمار کرنے میں جو پہلی سیڑھی ہو اس پر کھڑے ہوکر خطبہ دینا افضل ہے جیسا کہ سیدی سرکار اعلی حضرت قدس سرہ تحریر فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم درجہ بالا پر خطبہ فرمایا کرتے تھے اور پھر چند سطر بعد تحریر فرماتے ہیں کہ اصل سنت اول درجہ پر قیام ہے( فتاوی رضویہ شریف جلد 03 صفحہ نمبر 700) ( بحوالہ فتاوی فقیہ ملت جلد 01 صفحہ نمبر 244 ) مذکورہ بالا باتوں سے معلوم ہوا کہ ممبر کی پہلی سیڑھی پر کھڑے ہو کر خطبہ دینا زیادہ افضل ہے لیکن ممبر کی کسی بھی سیڑھی میں کھڑے ہو کرخطبہ دے سکتا ہے کوئی حرج نہیں 


واللہ ورسولہ اعلم باالصواب


کتبـــــــــــــــــــــــــــہ العبـــد خاکســـار ناچیـــز محمـــد شفیـــق رضـــا رضـــوی خطیـــب و امـــام سنّـــی مسجـــد حضـــرت منصـــور شـــاہ رحمتـــ اللـــہ علیـــہ بـــس اسٹاپـــ کشـــن پـــور الھنـــد

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ